Thu, 14 Nov 2024 18:28:30
سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ اسمبلی میں 2005 سے 2007 کے درمیان کی جانے والی مبینہ غیر قانونی تقرریوں کی سی بی آئی تحقیقات پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ یہ حکم ہائی کورٹ نے شیوشنکر شرما کی مفاد عامہ کی درخواست پر 23 ستمبر کو جاری کیا تھا، جس میں سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کی گئی تھی۔ اس حکم کو جھارکھنڈ حکومت اور ریاستی اسمبلی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے اب فیصلہ
View more
Thu, 14 Nov 2024 17:50:54
اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری طلباء کی تحریک کے حوالے سے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ اکھلیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس تحریک کے بارے میں مسلسل پوسٹس کیں۔ جمعرات کو جب احتجاج کرنے والے طلباء کو زبردستی منتشر کیا گیا، تو اس کے بعد اکھلیش یادو نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی کا زوال طے ہے اور اپنی پوسٹ م
View more
Thu, 14 Nov 2024 17:43:57
کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔
View more
Thu, 14 Nov 2024 17:33:16
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج مہاراشٹر کے نندوربار میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا، جہاں انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاست کی مہایوتی حکومت پر بھی سخت تنقید کی۔ راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کو دو مختلف نظریات کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا بلاک ملک کو آئین کے تحت چلانے کا حامی ہے، جب کہ بی جے پی کے لوگ آئین کو ’خالی‘ بتاتے ہیں۔
View more
Thu, 14 Nov 2024 17:29:06
راجستھان کے ٹونک ضلع میں دیولی-اونیارا اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کے دوران آزاد امیدوار نریش مینا کے پرتشدد رویے کے باعث گاؤں سمراوتا میں کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق نریش مینا نے ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارا، جس کے بعد حالات بگڑ گئے۔ بدھ کی رات سے پولیس نے نریش مینا کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ جمعرات دوپہر کو پولیس نے بالآخر اسے گرفتار کر لیا۔
View more
Thu, 14 Nov 2024 17:18:35
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے، جہاں مشتبہ شوٹر شیوکمار گوتم نے پولیس کے سامنے اہم انکشافات کیے ہیں۔ کرائم برانچ کی تفتیش کے دوران گوتم نے بتایا کہ بابا صدیقی پر حملہ کرنے کے بعد وہ لیلاوتی اسپتال پہنچا تھا تاکہ ان کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکے اور یہ جان سکے کہ آیا وہ زندہ ہیں یا نہیں۔
View more
Thu, 14 Nov 2024 17:14:54
دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری قانونی منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی، جس کے باعث ان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد امانت اللہ خان کے جیل سے باہر آنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 14 Nov 2024 12:51:37
کرناٹک میں وقف املاک کے تنازعے میں حالیہ حکومتی سرکلر نے مسلم برادری میں اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے حالیہ دنوں میں ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں وقف املاک سے متعلق جاری کیے گئے تمام احکامات کو فوری طور پر معطل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس سرکلر کا مقصد کسانوں اور عوامی شکایات کو دور کرنا تھا، لیکن مسلم برادری اسے وقف املاک اور ان کے حقوق کے حوالے سے بے حسی اور غفلت کی علامت سمجھ رہی ہے۔
View more
Thu, 14 Nov 2024 12:35:16
اتر پردیش کے شہر الہ آباد (پریاگراج) میں یو پی پی ایس سی (اتر پردیش پبلک سروس کمیشن) کے امیدواروں کا احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پولیس نے مظاہرہ کر رہے طلباء کو زبردستی گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق، پولیس کے سادہ لباس میں آنے اور مظاہرین کو گھسیٹ کر لے جانے کی وجہ سے طلباء میں افرا تفری مچ گئی۔ ایک طالبہ نے بتایا کہ پولیس نے خواتین مظاہرین کے ساتھ بھی بدسلوکی کی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy