Tue, 01 Mar 2022 12:55:24
مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و نیشنل ہائی وے نتین گڈکری نے جنوبی کینرا، اڈپی، شمالی کینرا، ٹمکورو اور میسورو اضلاع میں 164 کلو میٹر طویل نیشنل ہائی ویز کے لئے بنائے گئے 3,163 کروڑ روپے لاگت کے منصوبوں کو ہری جھنڈی دکھائی ۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 12:49:11
بی جے پی کے سینئر قائد اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے کہا کہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد وہ ریاست کا دوہ کریں گے اور پارٹی کو 2023کے اسمبلی انتخابات میں دوبارہ اقتدار دلانے کے لیے کام کریں گے۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 12:43:17
منی پور میں کل زبردست رائے دہی ہوئی۔ رائے دہندوں کی تقریباً80 فیصد تعداد نے اپنے حق ِ رائے دہی سے استفادہ کیا۔ پولنگ مقررہ وقت کے بعد بھی 2گھنٹے جاری رہی۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 12:38:02
یوپی اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی مہم آج شام 6 بجے ختم ہو جائے گی۔ اس مرحلے میں یوپی کے 10 اضلاع امبیڈکر نگر، بلرام پور، سدھارتھ نگر، بستی، سنت کبیر نگر، مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا اور بلیا کی 57 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہونے جا رہی۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 12:35:12
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی عربین ایئرلائنز نے تھائی لینڈ کے لیےتین عشروں بعد پروازیں شروع کر دی ہیں۔ سعودی فضائی کمپنی کی پہلی پرواز 32 سال کے بعد جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دارالحکومت بنکاک کے سوورنا بھومی ہوائی اڈے کے لیے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سراجاک پرانا سمریدی کی موجودگی میں روانہ ہوئی۔ پرواز کی روانگی کے وقت کئی دوسرے مہمان اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 12:32:30
ماسکو اور اس کے ہمسایہ ملک یوکرین کے درمیان لڑائی ختم کرنے کے مقصد سے یوکرین-روس مذاکرات کا پہلا دور کسی فوری معاہدے کے بغیر ختم ہو گیا لیکن دونوں فریقین نے اس بار پر اتفاق کیا کہ بات چیت کا دوسر ا دور دوبارہ ہو گا۔ مذاکرات کے بعد روسی حملوں میں شدت دیکھی گئی ہے اور اس نے یوکرین کے داراالحکومت کیئو اور خارکیف پر زبردست حملے کئے ہیں۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 12:27:59
دہلی حکومت کی جانب سے کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کو مکان کا کرایہ ادا کرنے کا وزیر اعلی اروند کیجریوال کا وعدہ قانونی داؤ پیچ سے کل بھی نہیں نکل پایا۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 12:19:13
کرناٹک کے شیموگہ اور اڈپی اضلاع میں ایک بار پھر حجاب معاملہ پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ پیر کے روز جب فساد زدہ شیموگہ میں کالجس کھلے تو ان کالجوں میں طالبات کو پراکٹیکل امتحان میں حصہ لینے سے محض اس لئے روک دیا گیا کہ وہ حجاب پہن کر آئی تھیں۔ اسی طرح اڈپی میں بھی طالبات کو پراکٹیکل امتحان دینے سے روک دیا گیا۔
View more
Mon, 28 Feb 2022 21:44:24
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy