Tue, 01 Mar 2022 18:30:23
یوکرائن میں جاری روسی عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں مغربی ممالک کی طرف سے صدر پوتن سمیت ماسکو پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملکی جوہری ہتھیاروں کا کھل کر نام لیے بغیر انہیں خصوصی الرٹ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 18:19:56
روسی حملوں میں یوکرین میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی بتائے جائے رہے ہیں۔ لوگ دارالحکومت کیو اور خار کیف سے فرار ہونے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ جنگ نے تباہی مچا رکھی ہے اور ان حالات کے درمیان یوکرین میں اب بھی ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 18:16:27
یوکرین میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں ہندوستان نے تشدد کو روکنے کے اپنے مطالبہ کو دہرایا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان نے روس- یوکرین کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کیا ہے۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 18:13:19
کانگریس پارٹی نے مہنگائی کے حوالہ سے مودی حکومت پر ایک مرتبہ پھر حملہ بولا ہے۔ پارٹی کے مطابق یکم تاریخ شروع ہوتے ہی لوگوں کی جیب پر عظیم مہنگائی (مہا مہنگائی) کا ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 18:09:29
مہاراشٹر کے وزیر اور این سی پی کے لیڈر نواب ملک نے اپنے خلاف درج منی لانڈرنگ (غیر قانونی لین دین) معاملہ اور گرفتاری کے خلاف بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 18:06:41
نیا مہینہ شروع ہونے کے ساتھ ہی عوام پر گیس سلنڈر کی مہنگائی کی مار پڑی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیشنل آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یکم مارچ 2022 سے کمرشل گیس لینے والوں کو بڑھی ہوئی قیمت ادا کرنا ہوگی۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 18:03:50
یوکرین میں ہو رہی جنگ کا اثر ملک میں خوردنی تیل پر پڑ رہا ہے اور پکوان کے تیل کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران بھاری اضافہ درج کیا گیا ہے۔ تلنگانہ آئل فیڈ نے پام آئل کی قیمت میں 29 روپئے کا اضافہ کر دیا ہے اور اس میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وہیں، روس اور یوکرین سے درآمد کئے جانے والے سورج مکھی کے تیل کی قیمت میں بھی بھاری اضافہ ہوا ہے۔
View more
Tue, 01 Mar 2022 17:53:43
گائے چوری کے الزام میں پولیس کے ذریعے گرفتار کیے گئے ابراہیم کے دوست فرانسیس ڈی المیڈا نے گنگولی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ننجا نائک پر الزام لگایا ہے کہ ابراہیم کے خلاف گائے چوری کا جھوٹا الزام لگانے سے انکار کرنے پر ان پر ہی جھوٹا مقدمہ دائر کرکے انہیں جیل میں ڈال دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy