ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    شیرور: تین دن سے لاپتہ سید شبیر کی نعش برآمد

    شیرور: تین دن سے لاپتہ سید شبیر کی نعش برآمد

    Tue, 19 Nov 2024 15:46:55 
    تین دن سے لاپتہ سید شبیر (68) کی نعش آج شیرور کے مُدرمکّی کھیت  سے برآمد ہوئی ہے۔ نعش دیکھنے سے پتہ چلا ہے کہ  تین دن پہلے ہی ان کی موت واقع ہوئی ہوگی، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ  بی پی   کم ہونے کی وجہ سے نیچے گرگئے ہوں گے ، اس تعلق سے مکمل  جانکاری حاصل کرنے کے لئے نعش منی پال کے ایم سی اسپتال کے فورنسیک لیباریٹری لے جائی گئی ہے جہاں سے پوسٹ مارٹم  کے بعد میت واپس  شیرور لائی جائے گی۔
    کاروار : مطالبات منوانے کے لئے  21 نومبر کو ہوگا جنگل واسیوں کا "بینگلورو چلو" احتجاج

    کاروار : مطالبات منوانے کے لئے  21 نومبر کو ہوگا جنگل واسیوں کا "بینگلورو چلو" احتجاج

    Tue, 19 Nov 2024 13:24:54 
    جنگلاتی زمینوں پر بسنے والے افراد کے حقوق کے لئے جد و جہد کر رہی 'ہوراٹا سمیتی' کے صدر رویندرا نائک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 21 نومبر کو جنگل واسیوں کی طرف سے اپنے مطالبات منوانے کے لئے 'بینگلورو چلو' احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔
    اڈپی کے ہیبری میں اینکاونٹر :  اینٹی نکسل فورس کی کارروائی میں مارا گیا وکرم گوڈا  

    اڈپی کے ہیبری میں اینکاونٹر :  اینٹی نکسل فورس کی کارروائی میں مارا گیا وکرم گوڈا  

    Tue, 19 Nov 2024 13:22:48 
    اڈپی ضلع کے ہیبری تعلقہ میں کبینالے نامی علاقے میں اینٹی نکسل فورس نے اینکاونٹر کرتے ہوئے اہم نکسل لیڈر وکرم گوڈا کو مار گرایا ۔
    اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد پر توہین آمیز تبصرہ، ہندوتوا کارکن گرفتار

    اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد پر توہین آمیز تبصرہ، ہندوتوا کارکن گرفتار

    Tue, 19 Nov 2024 12:38:04 
    کرناٹک سے تعلق رکھنے والا شدت پسند اور متنازع ہندوتوا کارکن پونیت کیریہلی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ کرناٹک پولیس نے اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد کے خلاف قابل اعتراض اور توہین آمیز تبصرہ کرنے پر اسے گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ پونیت کیریہلی گزشتہ سال مانڈیا میں مویشی تاجر ادریس پاشا کے قتل کے معاملے میں سرخیوں میں آیا تھا۔ قتل کے الزام میں اسے گرفتار کیا گیا تھا، تاہم وہ فی الحال ضمانت پر رہا ہے۔
    فضائی آلودگی کے باعث نوئیڈا میں بھی اسکول بند، آن لائن کلاسز کا آغاز

    فضائی آلودگی کے باعث نوئیڈا میں بھی اسکول بند، آن لائن کلاسز کا آغاز

    Tue, 19 Nov 2024 12:24:05 
    دہلی-این سی آر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر سپریم کورٹ نے 18 نومبر کو 12ویں جماعت تک کے اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے این سی آر کی تمام ریاستوں کو حکم دیا ہے کہ وہ گریپ 4 کے تحت عائد کی گئی پابندیوں پر فوری عمل درآمد کریں۔ اس فیصلے کے تحت دہلی اور گروگرام کے بعد اب نوئیڈا میں بھی اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ بچوں کو مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
    راہل گاندھی کی سیبی پالیسی پر تنقید، سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ میں ناکامی کا الزام

    راہل گاندھی کی سیبی پالیسی پر تنقید، سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ میں ناکامی کا الزام

    Tue, 19 Nov 2024 12:14:57 
    راہل گاندھی نے منگل کے روز اپنے ویڈیو سلسلے ’بچ اسٹاپس ہیئر‘ کی پانچویں قسط جاری کی، جس میں انہوں نے سرمایہ کاری کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ اس قسط میں وہ پون کھیڑا اور معروف صحافی سچیتا ڈھال سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کرتے ہیں کہ کس طرح ایک ایسا نظام خوردہ سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچا رہا ہے، جو دراصل بڑے کارپوریٹ گروپوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نظام نے چ
    مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے قافلے پر پتھراؤ، سر پر چوٹ آئی

    مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے قافلے پر پتھراؤ، سر پر چوٹ آئی

    Tue, 19 Nov 2024 11:54:50 
    کٹول میں شرد پوار گروپ کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، جس میں پتھراؤ کیا گیا۔ اس حملے میں انل دیشمکھ زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی، اور دیشمکھ کو سر پر چوٹ لگی جس سے خون بہنے لگا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حملہ آوروں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے اور پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
    شمالی ہندوستان میں سردی میں اضافہ، دہلی میں گھنی دھند کا خطرہ

    شمالی ہندوستان میں سردی میں اضافہ، دہلی میں گھنی دھند کا خطرہ

    Tue, 19 Nov 2024 11:51:31 
    دہلی اور شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، آئندہ پانچ دنوں کے دوران شمالی اور شمال مغربی ہندوستان میں درجہ حرارت میں مزید 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کی کمی متوقع ہے۔ دہلی-این سی آر میں اس ہفتے کے دوران گھنی دھند کی توقع ہے، جو سردی اور فضائی آلودگی کے اثرات کی وجہ سے پیدا ہوگی۔ اس کا نتیجہ لوگوں کو شدید سردی اور کم نظر آتے
    منی پور تشدد پر کانگریس کا امت شاہ اور بیرین سنگھ سے استعفیٰ کا مطالبہ

    منی پور تشدد پر کانگریس کا امت شاہ اور بیرین سنگھ سے استعفیٰ کا مطالبہ

    Tue, 19 Nov 2024 11:06:12 
    منی پور میں گزشتہ 18 ماہ سے جاری تشدد کی لہر نے ریاست کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جہاں لگاتار آتشزدگی اور قتل کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، اور ریاستی بی جے پی حکومت ان واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اس صورتحال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے نہ صرف ریاستی حکومت کو بلکہ مرکز کی مودی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس نے منی پور میں تشدد کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مرکز