Wed, 11 May 2022 19:46:15
موڈ بھٹکل نیشنل ہائی وے پر ایک اسکوٹر سوار کی موقع پر موت واقع ہوگئی جب موسلادھار بارش کی وجہ سے اس کی اسکوٹر سڑک پر موجود ایک گھڑے میں گرگئی ،اور نیچے گرتے ہی اسکوٹر سوارپر مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹینکر چڑھ گئی۔ اسکوٹر سوار کی شناخت پڑوسی علاقہ شیرور کے ہاڑوین کونے کے رہنے والے محمد اقبال مُلا (55) کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ بدھ شام قریب سات بجے پیش آیا۔
View more
Wed, 11 May 2022 18:59:44
چار روز قبل جنوبی بنگال کے سمندر کو ٹکرانے والا آسانی نامی طوفان کا اثر آج بدھ کو بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں دیکھا گیا جہاں صبح سے شام تک موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:47:43
گزشتہ ہفتہ ہماچل پردیش کی اسمبلی کے مین گیٹ اور چہاردیوای پر خالصتانی پرچم لگائے جانے اور نعرے لکھنے کے معاملہ میں پہلی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معاملہ کا ایک ملزم فرار چل رہا ہے۔ ہماچل پردیش پولیس نے ایک شخص کو پنجاب سے گرفتار کیا ہے۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:44:23
اعظم خان کے بیٹے اور رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق معاملے کی سماعت بدھ کے روز ایم پی-ایم ایل اے کورٹ (مجسٹریٹ ٹرائل) میں ہوئی۔ اس دوران عبداللہ اعظم اور ان کی ماں ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو عدالت میں پیش ہونا تھا، لیکن وہ نہیں پہنچے۔ اس وجہ سے عدالت نے دونوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت 16 مئی کو ہوگی۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:36:52
مدھیہ پردیش کے کھرگون میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد متعدد مسلم نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جس کے سبب مسلمانوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ مسلم طبقہ کا الزام ہے کہ پولیس مسلمانوں کے خلاف متعصب طریقہ سے یکطرفہ کارروائی انجام دے رہی ہے۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:32:36
الہ آباد ہائی کورٹ نے سماجوادی رہنما اور سابق وزیر اعظم خان کو راحت ضرور دی لیکن راحت دیتے وقت ان کے خلاف سخت تبصرہ کیا۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:28:31
کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے بعد لاوڈ اسپیکروں کے لے کر جاری کی گئی ہدایات پر پہلے ہی مسلمان پریشان ہیں، ایسے میں ایک مسجد کے مینار پر بھگوا جھنڈ ا لہرانے کی واردات پیش آنے کے بعد بیلگام کے موڈلگی میں مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:24:17
ملک کی راجدھانی میں چل رہی بلڈوزر کارروائی کے خلاف سیاست کے درمیان سی پی آئی اور دیگر پارٹیوں نے اس کے خلاف مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
View more
Wed, 11 May 2022 16:26:13
سپریم کورٹ نے بغاوت قانون کو روک لگاتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ سیڈیشن ایکٹ کی آئی پی سی کی دفعہ 124 اے کے تحت کوئی مقدمہ درج نہ کریں۔ عدالت نے حکومت کو آئی پی سی کی دفعہ 124 اے کی دفعات کا جائزہ لینے کی اجازت دی ۔ تاہم، عدالت نے کہا کہ جب تک ملک بغاوت یا ملک غداری کے قانون پر نظر ثانی نہیں ہوتی تب تک حکومتوں کی طرف سے دفعہ 124A کے تحت کوئی مقدمہ درج نہ کریں او
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy