Thu, 12 May 2022 22:24:48
راجستھان کے شہر اُدے پور میں کانگریس کی جانب سے ’چنتن شیور‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس شیور (کیمپ) کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ادے پور سے امیدوں کا سورج طلوع ہوگا۔
View more
Thu, 12 May 2022 22:21:31
راجیو کمار ملک کے اگلے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔ وہ 15 مئی کو یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی مدت کار 14 مئی کو مکمل ہو رہی ہے، اسی کے پیش نظر نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 12 May 2022 22:17:20
اکھلیش یادو سے ناراضگی کی خبروں کے درمیان بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ایس پی لیڈر اعظم خان کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر سخت نشانہ لگایا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ یوپی اور دیگر بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں کانگریس کی طرح غریبوں، دلتوں، قبائلیوں اور مسلمانوں کو مظالم، زیادتیوں اور خوف کا نشانہ بنا کر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 12 May 2022 22:08:17
سری لنکا اب تک کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ اس سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی پر ملک گیر مظاہروں کے درمیان صدر گوٹابایا راج پکشے نے کل قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ جلد نئی حکومت اور وزیراعظم کا اعلان کریں گے۔
View more
Thu, 12 May 2022 22:03:38
وارانسی میں گیان واپی مسجد کے سروے سے متعلق عدالتی فیصلہ منظر عام پر آ چکا ہے۔ عدالت نے گیان واپی مسجد کے سروے کے لیے مقرر کیے گئے کورٹ کمشنر اجئے کمار مشرا کو ہٹائے جانے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Thu, 12 May 2022 21:57:01
یوپی کے رام پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم نے رام پور کی ایک خصوصی عدالت میں خود سپردگی کر دی۔ سوار اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم اور ان کی والدہ تزئین فاطمہ کے خلاف عدالت نے غیر ضانتی وارنٹ جاری کئے تھے۔
View more
Thu, 12 May 2022 21:44:27
قومی راجدھانی دہلی کے مدن پور کھادر علاقہ میں جمعرات کے روز تجاوزات ہٹانے کے لئے پہنچی ایم سی ڈی کی ٹیم کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا، جس کے بعد علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے تجاوزات ہٹانے کے لئے پہنچے عملہ پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد حالات بے قابو ہو گئے۔
View more
Thu, 12 May 2022 21:34:50
کرناٹک کابینہ نے مذہب تبدیلی مخالف بل کو منظوری دے دی ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا گیانیندر نے اس تعلق سے کہا کہ بل کو آئندہ اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اور تب تک اسے آرڈیننس کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔
View more
Thu, 12 May 2022 20:33:21
منگلورو سے اڈپی کی جانب آ رہی ایک پرائیویٹ ایکسپریس بس اُدیاور کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy