Sun, 15 May 2022 21:37:00
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ’نو سنکلپ شیویر‘ کے اختتامی اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران یہ واضح کر دیا کہ کانگریس کو واپس عوام کے پاس جانا پڑے گا اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوام کو انتباہ دیا کہ آج جوحالات ہیں اور جس طرح اداروں پر حملہ ہو رہے ہیں اس سے ملک میں آگ لگ سکتی ہے، کانگریس کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ملک میں یہ آگ نہ لگے
View more
Sun, 15 May 2022 21:29:41
کانگریس پارٹی کا سہ روزہ ’نو سنکلپ چنتن شیور‘ پارٹی صدر سونیا گاندھی کے خطاب کے ساتھ رسمی طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔ سونیا گاندھی نے اپنے خطاب میں جہاں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا، وہیں انہوں نے بتایا کہ تمام کانگریس کے ارکان چاہے وہ نوجوان ہوں یا بزرگ، سب کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شرکت کریں گے۔
View more
Sun, 15 May 2022 21:26:20
راجستھان کے اُدے پور میں منعقدہ کانگریس کے سہ روزہ ’چنتن شیویر‘ کا اتوار کے روز اختتام ہوگیا۔ شیویر کے آخری دن کانگریس کی تشکیل شدہ 6 کمیٹیوں کے سربراہان نے پارٹی صدر سونیا گاندھی کو اپنی اپنی رپورٹ پیش کی۔ شیویر کے اختتامی اجلاس سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے خطاب کیا جبکہ سونیا گاندھی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
View more
Sun, 15 May 2022 21:23:00
کیرالہ کے چیف سکریٹری ڈاکٹر وی پی جوئے نے ریاست میں اگلے تین دن شدید بارش کی پیشن گوئی کے بعد یہاں کے مختلف ضلعوں میں ریڈ، آرینج اور یلو الرٹ جاری کئے جانے کے پیش نظر سبھی ضلع مجسٹریٹوں کو اپنے اپنے ضلعوں میں احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Sun, 15 May 2022 21:19:31
قومی راجدھانی دہلی میں چلچلاتی گرمی سے فی الحال راحت ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی اور اتوار کو پارہ 45 ڈگری سیلسیس کو چھونے کا امکان ہے۔
View more
Sun, 15 May 2022 21:04:45
کانگریس پارٹی کے سہ روزہ 'چنتن شیویر' کے دوران بیلٹ پیپر پر انتخابات کے مطالبہ کی تجویز پیش کی گئی، لیکن ذیلی گروپ نے اسے ٹھکرا دیا اور کہا کہ یہ تمام جماعتوں کی تشویش ہے اور اس کا فیصلہ آل پارٹی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ تجویز یہ تھی کہ کانگریس پارٹی کو اس مسئلہ پر قرارداد لانی چاہئے، لیکن پارٹی نے کہا کہ یہ کیمپ پارٹی کی اندرونی بحث اور مستقبل کے ایجنڈے کے لیے ہے۔
View more
Sun, 15 May 2022 20:59:50
تریپورہ میڈیکل کالج میں ڈینٹل سرجری کے پروفیسر مانک ساہا نے اتوار کو یہاں تریپورہ کے 12ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔
View more
Sun, 15 May 2022 20:54:08
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبد اللہ نے اتوار کے روز کہا کہ ”خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد گزشتہ اڑھائی سال میں جموں وکشمیر کے اندر کہیں پر بھی عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں آئی، جس بہتری کے اعلانات کئے گئے تھے۔
View more
Sun, 15 May 2022 17:45:15
شرالی نیشنل ہائی وے پر بھٹکل سے ہوناور جانے کے دوران پولس جیپ کی ٹکر سے راہ چلتی خاتون کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت بھٹکل ساگر روڈ کے قریب ڈی پی کالونی کی رہنے والی وجیا ہوناورکر (69) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy