Wed, 08 Jun 2022 20:12:48
نیشنل ہائیوے اتھارٹی آف انڈیا (این ایس اے آئی) نے 105 گھنٹے میں 75 کلومیٹر طویل سیمنٹ کی سڑک بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے اعلان کیا کہ این ایچ اے آئی نے این ایچ 53 پر 105 گھنٹے اور 33 منٹ میں 75 کلومیٹر طویل سنگل لین میں بٹومینس کنکریٹ بچھانے کا ایک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 19:38:09
بھٹکل سے مرڈیشور کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جس کی شناخت بیلکے کے قریب گورٹے کی رہائشی ماستمّا کُپیّا نائک (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ بینگرے، ماون کٹّے نیشنل ہائی وے پر شام قریب پانچ بجے پیش آیا۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 18:52:30
ایک بائک کو ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش میں جب دوسری بائک نے ٹریکٹر کا پیچھا کرتے ہوئے اُسے روکنے کی کوشش کی تو وہ بائک بھی ٹریکٹر کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دوسری بائک پر سوار شخص بھی ہلاک ہوگیا۔ واردات منگل رات کو ٹمکور کے پاوگڑھ تعلقہ میں پیش آئی۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 13:16:10
دہلی کے جہانگیر پوری میں منگل کی رات دو فرقوں کے درمیان پتھراؤ کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ واقعہ جہانگیر پوری کے جے بلاک میں پیش آیا۔ رام نومی کے موقع پر بھی یہاں فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا، جس کے بعد ایم سی ڈی کی جانب سے بلڈوزر کارروائی کی گئی۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 13:11:41
نصابی کتب پر نظرِ ثانی کے مسئلہ پر نہ ختم ہونے والے تنازعات سے پریشان ریاستی حکومت نے پری یونیورسٹی نصاب پر نظر ثانی اور ترمیم و تنسیخ کرنے کا ارادہ بدل دیا ہے ۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 11:36:15
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے زیرانتظام تحقیقاتی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ اور فلسطینی آبادی کے ساتھ امتیازی سلوک تشدد اور عدم استحکام کی بار بار آنے والی لہر کی تنازع کی "بنیادی وجوہات" ہیں۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 11:33:00
پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ پر نازیبا تبصرہ کے سلسلہ میں یوپی پولیس نے بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی کانپور تشدد کے بعد کی ہے۔ گرفتار کئے گئے بی جے پی لیڈر کا نام ہرشت سریواستو ہے اور وہ بی جے پی کی نوجوان ونگ (بھارتیہ جنتا یوا مورچہ) کا سابق ضلع سکریٹری ہے۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 11:20:20
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ا رکن اسمبلی کے بیٹے کو پولیس نے حیدرآباد اجتماعی عصمت دری معاملہ میں ملوث ہونے پر حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے اس کو نابالغ بتایا جا رہا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy