Thu, 09 Jun 2022 21:42:31
تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ البتہ تین دیگر لوگوں کو غرق ہونے کے دوران بچالیا گیا ہے۔ واردات جمعرات شام کو پیش آئی۔
View more
Thu, 09 Jun 2022 19:59:49
نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کرکے دین اسلام کی توہین کرنے اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے والی بی جے پی کی معطل قومی ترجمان نوپور شرما کو یو اے پی اے کی سخت دفعات کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو بھٹکل میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئیٰ) نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Thu, 09 Jun 2022 19:00:25
یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے جو ہندوستانی طلبہ واپس لوٹے تھے اب ان کا تعلیمی مستقبل دشواریوں کا شکار ہوگیا ہے ۔ خاص کرکے میڈیکل کورس کرنے والے ہزاروں طلبہ اس وقت اپنے تعلیم جاری رکھنے کے تعلق سے انتہائی پریشان کن صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ ان پریشان حال طلبا میں بھٹکل کی طالبہ رقیہ مہوش بھی شامل ہے جو ایم بی بی ایس سال دوم کا نصاب مکمل کر چکی ہے ۔
View more
Thu, 09 Jun 2022 18:57:46
مرڈیشور کے رہنے والے اودئے نارائن شیٹی اور گیتا کی بیٹی نمرتا شیٹی نے کرناٹکا یونیورسٹی سے ایم ایس سی فائنل میں علم نباتات (بوٹینی) کے شعبہ میں 5 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں ۔ اس بات کی اطلاع کرناٹکا راجیہ پریشد کے ریاستی کونسل نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔
View more
Thu, 09 Jun 2022 14:33:35
نصابی کتب میں ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا نے ریاستی وزیر تعلیم کے گھر کے روبرو جو احتجاج کیا تھا اس سلسلے میں این ایس یو آئی کے ریاستی صدر کیرتی گنیش کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ اس گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے این ایس یو آئی سداپور یونٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کیرتی گینیش کو رہا کیا جائے ۔
View more
Thu, 09 Jun 2022 14:30:19
شہر کے ہمپن کٹہ میں واقع منگلورو یونیورسٹی کالج کے بی کام سال دوم کے کچھ طلبہ نے اپنے کلاس روم میں آر ایس ایس کے قائد ساورکر کا آویزاں کیا تو کلاس کے دوسرے طلبہ نے اس پر اعتراض جتاتے ہوئے کالج کے لیکچرار اور پرنسپال کے علم میں یہ بات لائی ۔ جس کے بعد پرنسپال نے کارروائی کرتے ہوئے فوٹو لگوانے طلبہ کے ہاتھوں سے ہی اسے اتروا دیا۔
View more
Thu, 09 Jun 2022 14:22:59
مرڈیشور کے کالج میں زیر تعلیم ایک ہندو اور ایک عیسائی لڑکی مسلم لڑکے کے ساتھ کار میں سفر کرتے دیکھ کر سرپن کٹے کے پاس مقامی لوگوں نے پوچھ تاچھ اور ہنگامہ کھڑا کر دیا جس کے بعد پولیس نے مداخلت کی اور حالات کو بگڑنے سے روک لیا گیا۔
View more
Thu, 09 Jun 2022 11:23:27
کانپور تشدد میں یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے صرف مسلمانوں کو گرفتار کئے جانے پر آل انڈیا لائرس کونسل ، رہائی منچ اور پی یو سی ایل نے پولس پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی کورٹ جج کی نگرانی میں پورے واقعے کی جانچ کی جائے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں ذمہ داران نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے، لیکن مظاہرین کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کرنا اور جگہ جگہ ان کے پوسٹر لگا نا عدال
View more
Thu, 09 Jun 2022 11:12:40
ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے ملک میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد اور ٹی وی چینلز پر اس کی کوریج پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایڈیٹرز گلڈ نے پیغمبر اسلام کو لے کر تنازع اور کانپور تشدد کے حوالے سے ملک کے قومی چینلز کی کوریج پر سوال اٹھائے ہیں اور ساتھ ہی اس معاملے کی مذمت کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy