Tue, 07 Jun 2022 22:49:21
روہت چکراتیرتھ کی قیادت میں کرناٹک کے مدارس کی نصابی کتب میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان تبدیل شدہ کتابوں کو فوری طور پرمنسوخ کرنے اور واپس لینے کا چیف منسٹر کرناٹک مسٹر بسواراج بومائیسے مطالبہ کرتے ہوئے گلبرگہ اور بلاری میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے کل زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 22:27:51
ہاویری ضلع کے لنگداہلی موضع سے سارقین نے نادر کرسٹل شیولنگ کا سرقہ کرلیا جو جنوبی ہند میں سب سے بڑے کرسٹل شیولنگ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سارقین نے لنگداہلی رمبھاپوری ہیریمتھ کا دروازہ توڑ کر کرسٹل شیولنگ کا سرقہ کرلیا۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 22:21:30
سوشیل میڈیا پر بھٹکل شمس الدین سرکل کا نام تبدیل کرنے کے مطالبے کا ایک مسیج وائرل ہونے کے بعد سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ، اُترکنڑا شاخ نے بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی ایپّا سے ملاقات کرتے ہوئے سرکل کا نام تبدیل کرنے کی سخت مخالفت کی ہے اور ضلع کے ایس پی کے نام ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے بی جے پی یوا مورچہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ امن میں خلل ڈالنے کی سازش کررہا ہے۔ میمورنڈم میں متنبہ کرایا
View more
Tue, 07 Jun 2022 22:18:23
ہندوستان میں مختلف زبانوں کے بہت سارے ٹی وی چینلز ہیں اور وہ ناظرین کو متوجہ کرنے کی لگاتار کوششیں کرتے ہیں، اور اسی کوشش میں کئی بار تخریبی بیان بازیاں بھی دیکھنے کو مل جاتی ہیں۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 22:12:21
بی جے پی کی سابق ترجمان اور شعلہ بیان لیڈر نوپور شرما کے لیے مشکلات بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ رسولؐ اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والی نوپور شرما کو ممبئی سے ملحق ٹھانے شہر کی ممبرا پولیس نے نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس کے مطابق انھیں آئندہ 22 جون کو پولیس اسٹیشن میں پہنچ کر بیان درج کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 22:07:19
وزارت دفاع نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کی تقرری سے متعلق تینوں دفاعی فورسز کے قوانین میں ترمیم کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 22:04:39
اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یوپی میں 9 اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ بدلے گئے ہیں۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 22:01:42
کانگریس نے پنجاب کے سابق وزیر سادھو سنگھ دھرم سوت کی مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں گرفتاری کو سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیا ہے۔ ویجیلنس بیورو نے سابق وزیر سادھو سنگھ دھرم سوت کو صبح 3 بجے امولہ سے گرفتار کیا ہے۔
View more
Tue, 07 Jun 2022 21:58:27
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شمالی بنگال کے دورے پر علی پور دوار ضلع پہنچی ممتا بنرجی نے اپنے ایک بیان میں بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مغربی بنگال کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy