Sat, 11 Jun 2022 11:07:14
کرناٹک اسمبلی سے راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کیلئے پولنگ جمعہ کے روز کروائی گئی جس میں ریاست کی حکمران بی جے پی نے کانگریس اور جنتا دل(ایس) کی رسہ کشی کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین سیٹوں پر قبضہ کر لیا جبکہ کانگریس صرف جئے رام رمیش کو کامیاب کرسکی اور جنتادل(ایس) امیدوار کپیندرا ریڈی اور کانگریس کے دوسرے امیدوار منصورعلی خان انتخابی جنگ ہار گئے-
View more
Sat, 11 Jun 2022 11:00:28
اہانت رسولؐ کے خلاف مسلم ممالک کے احتجاج درج کرانے کے بعد کئی دنوں سے خاموش بیٹھے مسلمانوں نے بھی آواز اٹھانی شروع کر دی ہے-
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:46:01
گجرات میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر نے جمعہ کو اسمبلی انتخاب کے لیے ضابطہ اخلاق نافذ کیے جانے کی تاریخ کا اعلان کر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ کانگریس نے اس اعلان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار پارٹی نے سبھی آئینی اداروں کے وقار کو مجروح کر دیا ہے۔
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:38:43
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر نوجوانوں کے لیے روزگار کے معاملے میں لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان روزگار چاہتے ہیں، اس لیے وہ چلچلاتی دھوپ میں دہلی کی طرف پیدل مارچ کر رہے ہیں۔
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:36:05
صدارتی انتخاب 2022 کے اعلان کے ساتھ ہی اب ووٹ جمع کرنے کی قواعد شروع ہو چکی ہے۔ برسراقتدار این ڈی اے نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس کے ذریعہ نامزد امیدوار کو ہی کامیابی ملے گی۔ لیکن یہ سب اتنا آسان نہیں ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کے سبھی ووٹوں کو جوڑ لیا جائے تو بھی جیت کے لیے ضروری تعداد سے وہ تقریباً 13000 ووٹ کم ہے۔ یعنی ای
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:32:11
دہلی پولیس نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف مبینہ طور سے متنازعہ تبصرہ کرنے والے معطل بی جے پی لیڈروں کے احتجاج میں مظاہرہ کےد وران فساد بھڑکانے کی کوشش سمیت مختلف الزامات کے تحت اے آئی ایم آئی ایم کے 30 اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ ایک افسر نے جمعہ کویہ جانکاری دی۔ قومی راجدھانی میں جمعرات کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:29:09
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور 200 سے زیادہ روسی حکام پر پابندیاں لگانے والے دو الگ الگ فرمانوں پر دستخط کیے ہیں۔ صدر کی پریس سروس نے یہ اطلاع دی۔
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:25:44
امریکی ریاست میری لینڈ کے اسمتھسبرگ میں ایک مشین پلانٹ میں ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ واشنگٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر 2:30 بجے کے قریب پیش آیا۔
View more
Fri, 10 Jun 2022 19:23:12
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لداخ میں ایل اے سی کے قریب چین کی طرف سے کئے جا رہے تعمیراتی کاموں کے حوالہ سے مودی حکومت کو ایک مرتبہ پھر ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ چین مستقبل میں دشمنانہ کارروائی کی بنیاد رکھ رہا ہے، حکومت اس کو نظر انداز کر کے ہندوستان کے ساتھ غداری کر رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy