Wed, 08 Jun 2022 20:56:06
ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی سینئر بلے باز اور یک روزہ ٹیم کی کپتان متالی راج نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:52:31
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک 16 سالہ لڑکے نے اپنی ماں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس واقعے کی معلومات دیتے ہوئے پولیس افسر نے بتایا کہ 16 سالہ لڑکے کو ماں نے گیم کھیلنے سے روکا تھا، جس کے بعد لڑکے نے اپنی ماں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکا گیم کھیلنے کا عادی تھا۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:48:47
آل انڈیا میڈیل کوٹہ میں میڈیکل کالجوں میں 1456 سیٹیں خالی رہنے پر سپریم کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے میڈیکل کونسل آف انڈیا اور مرکزی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ طلبا کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہیں کر سکتے!
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:45:28
تیل برآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب نے ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں توقع سے زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:43:15
مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو بدھ کے روز جھارکھنڈ کی پلامو عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ان پر 6 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے مقدمہ کا تصفیہ کر دیا۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:40:11
ریزرو بینک آف انڈیا نے بدھ کے روز یعنی 8 جون 2022 کو بینچ مارک پالیسی ریٹ ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس یعنی 0.5 فیصد کا اضافہ کر دیا۔ اب ریپو ریٹ 4.90 فیصد ہو گیا ہے۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:37:12
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:34:58
اتر پردیش میں آئندہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لئے بی جے پی نے 9 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں اسمبلی انتخابات کے دوران ہار کا سامنا کرنے والے کیشو پرساد موریہ کا نام بھی شامل ہے۔ کیشو پرساد کی مدت کار جولائی میں ختم ہو رہی ہے۔ اس فہرست میں 7 وزرا کے نام شامل ہیں۔
View more
Wed, 08 Jun 2022 20:32:26
دہلی کے جامعہ نگر میں بدھ کو ایک پارکنگ ایریا میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں جل گئیں۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) نے کہا کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy