Sat, 25 Jun 2022 15:13:47
ضلع دکشن کنڑا کے سولیا تعلقہ کے کئی مقامات پر آج سنیچر صبح 9.09 بجے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کا دورانیہ ایک اندازے کے مطابق 45 سیکنڈ تھا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کا پیمانہ 2.7 میگنی ٹیوڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 25 Jun 2022 12:25:36
بنگلوروشہر کی چامراج پیٹ عیدگاہ کی ملکیت کے متعلق گزشتہ چند دنوں سے جاری انتشار ختم ہونے اور اس سلسلہ میں بی بی ایم پی چیف کمشنر تشار گری ناتھ کی طرف سے اس اعلان پر کہ یہ عید گاہ میدان وقف کی املاک ہے، سابق ریاستی وزیر اور رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقف املاک کی حفاظت کے لئے تمام ذمہ داروں کے تعاون سے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔
View more
Sat, 25 Jun 2022 12:15:48
وادی کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ تاریخی جامع مسجد سری نگر کو جمعے کے روز قریب دو ہفتے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے کھول دیا گیا۔ مسجد کا انتظام و انصرام چلانے والی انجمن اوقاف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مسلسل دو جمعتہ المبارک کے بعد حکام کی جانب سے تاریخی جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ جیسے اہم فریضے کی ادائیگی کی اجازت دیئے جانے پر عوام نے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔
View more
Sat, 25 Jun 2022 12:12:05
ایک طرف متحدہ کسان مورچہ نے کل اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا دوسری جانب اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کھاپ اور طلبہ تنظیموں نے بھی ہریانہ کے جند میں مظاہرہ کیا۔ عوام اور طلباء میں اس اسکیم کے خلاف ناراضگی بہت زیادہ ہے۔
View more
Sat, 25 Jun 2022 11:28:55
سپریم کورٹ کے جج جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو پیر کو لندن کے کنگز کالج میں منعقدہ’ انسانی حقوق کا تحفظ اور شہری آزادیوں کا تحفظ : جمہوریت میں عدالتوں کا کردار کے موضوع پر ایک سیمینار کے دوران کچھ سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سے سپریم کورٹ کے ذریعے ہندوستان میں مسلم اقلیتوں کو دیے گئے انصاف کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں ملک میں مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو من مانے طریقے سے منہدم کرنے کے لیے بل
View more
Sat, 25 Jun 2022 11:11:35
امریکی قانون ساز الہان عمر نے کانگریس (امریکی پارلیمنٹ ) میں بھارت مخالف قرارداد پیش کی ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذہبی اور ثقافتی اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے بھارتی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے اور بھارت کو باضابطہ طور پر خصوصی تشویش والے ملک کے طور پر نامزد کرے۔
View more
Sat, 25 Jun 2022 10:58:12
ا یکناتھ شندے کے ان دعوؤں کے باوجود کہ انہیں ۴۰؍ شیوسینکوں سمیت ۵۰؍ کے قریب ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے، جمعہ کو مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی نے ایک نئے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ ایوان میں فلور ٹیسٹ کے دوران ہی ہوگا۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:56:02
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے باغیوں پر زبردست جوابی حملہ کرتے ہوئے جمعہ کو انھیں شیوسینا یا ٹھاکرے کے نام کا استعمال کیے بغیر انتخاب جیتنے کا چیلنج پیش کیا ہے۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:53:22
کیرالہ میں برسراقتدار سی پی ایم کی طلبا تنظیم ایس ایف آئی کے کارکنان نے جمعہ کو وائناڈ میں کانگریس لیڈر اور مقامی رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور ایک ملازم کے ساتھ مار پیٹ بھی کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy