Thu, 23 Jun 2022 11:50:51
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کانگریس دفتر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم معاملے پر مودی حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Thu, 23 Jun 2022 11:46:05
صدر جمہوریہ عہدہ کے لیے این ڈی اے کے ذریعہ اعلان کردہ امیدوار دروپدی مرمو 24 جون کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ بی جے پی ان کی نامزدگی پروگرام کو عالیشان بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہ نامزدگی کا پرچہ داخل کریں گی تو وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے تمام سرکردہ لیڈران موجود رہ سکتے ہیں۔
View more
Thu, 23 Jun 2022 11:40:13
وزیر اعظم نریندر مودی کے کرناٹک دورہ کے بعد وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی راحت محسوس کر رہے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ اس دورہ سے ریاست میں قیادت کی تبدیلی جیسی افواہوں پر فل اسٹاپ لگ گیا ہے۔
View more
Thu, 23 Jun 2022 11:36:46
سابق چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارسوامی نے الزام عائد کیاہے کہ اگنی پتھ اسکیم راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس)کا خفیہ ایجنڈہ ہے تاکہ وہ ہندوستانی فوج پرکنٹرول کرسکے۔
View more
Thu, 23 Jun 2022 11:24:59
بنگلورو عیدگاہ میدان تنازعہ نے چہارشنبہ کے دن نیا موڑ لے لیا۔ بلدیہ (بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے/ بی بی ایم پی) نے اپنے موقف سے یوٹرن لے کر اعلان کردیا کہ عیدگاہ میدان اس کی جائیداد نہیں ہے۔ چیف کمشنر بی بی ایم پی تشار گریناتھ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ چامراج پیٹ میں واقع عیدگاہ میدان بی بی ایم پی کا نہیں ہے۔
View more
Thu, 23 Jun 2022 11:17:44
افغانستان میں منگل کی دیر شب آئے شدید زلزلہ میں اب تک 1000 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ زلزلہ نے افغانستان میں زبردست تباہی کا منظر پیدا کر دیا ہے اور اب بھی ہر طرف آہ و بکا کا عالم ہے۔
View more
Thu, 23 Jun 2022 11:14:10
مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر کے نوجوان سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں بھی ان کی حمایت کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 27 جون کو ضلع سطح پر ستیہ گرہ پر بیٹھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس کی کوشش ہے کہ ایسا کر حکومت پر دباؤ بنایا جائے تاکہ جلد از جلد نوجوانوں اور ملک کے خلاف نظر آنے والی یہ اسکیم واپس
View more
Thu, 23 Jun 2022 11:12:12
ہندوستان میں مہنگائی دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں اب آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے بھی فکرمندی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے آگاہ کیا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے باوجود مہنگائی کی لگاتار اونچی شرح معیشت کے لیے فکر کا باعث ہے۔ آر بی آئی گورنر کے اس بیان سے ایسا لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی مہنگائی پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا، یعنی عوام کی پریشانی ہنوز کم ہوتی نظر نہیں آ رہی
View more
Thu, 23 Jun 2022 11:08:32
سی بی آئی نے اب تک کے سب سے بڑے بینکنگ فراڈ معاملے میں دو بھائیوں کے خلاف کیس رجسٹر کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ 34615 کروڑ روپے کے فراڈ کا معاملہ ہے اور اس سلسلے میں تفتیش کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy