Sun, 26 Jun 2022 22:54:58
سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے بی جے پی پر تنقید کی اور کہا کہ وہ کسی او رپارٹی کو اقتدار میں دیکھنا پسند نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار کی اپنی ہوس بڑھادی ہے۔ بی جے پی کسی اور پارٹی کو اقتدار میں برداشت نہیں کرے گی۔
View more
Sun, 26 Jun 2022 22:46:03
مینگلور کے مضافات کڈوپو میں اننت پدمانابھا مندر کو کیلے (موز) سپلائی کرنے کا ٹھیکہ گذشتہ برس ایک مسلمان تاجر کو دئیے جانے کی بات اب جاکرجب بعض ہندو تنظیموں کو معلوم ہوئی تو انہوں نے تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ گذشتہ سال یعنی یکم جولائی 2021 سے 30 جون2022 تک پورے ایک سال کے لئے مندر کو کیلے سپلائی کرنے کیلئے اس تاجر کوٹھیکہ دیا گیا تھا جس نے سب سے کم بولی لگائی تھی۔
View more
Sun, 26 Jun 2022 22:39:24
جھارکھنڈ میں مانڈر اسمبلی ضمنی انتخاب کا نتیجہ کانگریس کے کھاتے میں گیا ہے۔ کانگریس کی شلپی نیہا ترکی نے اپنے نزدیکی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کی گنگوتری کجو ر کو 23517 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
View more
Sun, 26 Jun 2022 22:36:20
بہار، اتر پردیش، راجستھان سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جاری احتجاج کے درمیان میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو اس اسکیم کو واپس لے لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ایم مودی ملاقات کا وقت دیں تو وہ ان سے بات کرنا چاہیں گے۔
View more
Sun, 26 Jun 2022 22:34:07
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کو ملک، فوج اور نوجوانوں کے مستقبل کے مفاد میں نہ بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے غرور چھوڑ کر اس اسکیم کو واپس لینے کی مانگ کی ہے۔
View more
Sun, 26 Jun 2022 18:16:05
انجمن انجینئرنگ کالج میں پی یو سی سال دوم اور ڈپلومہ کے طلباء کے لئے انجینئرنگ کے مختلف شعبہ جات اور کورسس سے متعلق یک روزہ ورکشاپ منعقد کیا گیا ۔
View more
Sun, 26 Jun 2022 14:50:33
ملک میں ایک طرف رسولﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور مسلم مخالف تنظیمیں گستاخ رسول نپور شرما کی حمایت میں بعض علاقوں میں احتجاج کرتے ہوئے اُسے صحیح ٹہرانے کی کوشش کررہے ہیں، تو وہیں بھٹکل میں اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) کی جانب سے محمد ﷺ کی صحیح تعلیمات کو عام کرنے بھٹکل کے مختلف محکموں کے آفسران و سیاسی لیڈران سے ملاقات کی جارہی ہے اور
View more
Sun, 26 Jun 2022 14:24:48
قومی راجدھانی دہلی پر عام آدمی پارٹی کا غلبہ برقرار ہے۔ عام آدمی پارٹی نے راجندر نگر اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں 11 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار درگیش پاٹھک 11555 ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے۔
View more
Sun, 26 Jun 2022 14:21:58
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک کے سلگتے ہوئے مسائل کے حوالہ سے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان کے باشندگان جدوجہد کر رہے ہیں، تو وزیر اعظم مودی توجہ ہٹانے کے لیے نمیا منصوبہ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy