Mon, 27 Jun 2022 12:42:58
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے پنجاب کے سنگرور پارلیمانی حلقہ انتخاب میں ضمنی انتخاب ہارنے کے ساتھ ہی اب لوک سبھا میں اس کا کوئی رکن نہیں رہا۔ عآپ کے سنگرور ضلع کے انچارج گرمیل سنگھ نے یہ سیٹ شرومنی اکالی دل-امرتسر (ایس اے ڈی-اے) کے امیدوار سمرنجیت سنگھ مان کے ہاتھوں 5800 سے زیادہ ووٹوں سے گنوا دی۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 12:39:27
امریکہ کے واشنگٹن کے صنعتی علاقے ٹاکوما میں منعقدہ ایک ریو (ڈانس) پارٹی کے دوران فائرنگ کے دوران کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ اے بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ اتوار کو ساؤتھ ٹاکوما وے کے 5400 بلاک پر منعقد ہونے والی ایک ریو پارٹی میں فائرنگ کی رپورٹ ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 12:27:26
شیموگہ ضلع کے ساگر شہر میں اینٹی بائیوٹک انجیکشن لگوانے کے بعد سردی اور بخار سے متاثرہ 14 بچوں کی حالت خراب ہو گئی۔ اسپتال میں داخل بچوں میں سے چار کی حالت نازک ہے، جنہیں پیر کے روز شیموگہ کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 11:30:27
سابق مرکزی وزیر و کانگریس جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے اگنی پتھ اسکیم کو نوجوانوں کے ساتھ اعتماد شکنی اور ملکی سیکورٹی کے ساتھ خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کے مطالبے کو دہرایا۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 11:27:17
ممبئی پریس کلب اور اُردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز گجرات پولیس کے ہاتھوں صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیتلواڑکی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کاروائی قرار دیا ہے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 11:23:35
بحران اور بغاوتوں پر قابو پانے کیلئے شیوسینا ایک طرف جہاں اپنے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور کارکنوں کو یکجا رکھنے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے تو دوسری جانب ا س نے باغیو ں کے تعلق سے رویہ سخت کرتے ہوئے انہیں استعفیٰ دیکر اپنے بل بوتے پر دوبارہ الیکشن جیت کا دکھانے کا کھلا چیلنج کیا ہے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 11:17:57
شیو سیناباغی لیڈروں کی رکنیت ختم کرنے کارروائی پرقائم ہے۔اس نے اتوار کو سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے اقدام کو قانون کے مطابق قراردیا۔ جن 16 اراکین کو نااہل قراردینےکیلئے نوٹس دیاگیاہے، وہ پیر کی شام تک اگر جواب داخل نہیں کرتے تو ان کی نااہلی پر نائب اسپیکر اپنافیصلہ سنائیں گے۔
View more
Mon, 27 Jun 2022 11:08:09
مہاشٹرا کا سیاسی بحران سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے ۔شیوسینا کے باغی قائدا یکنا تھ شنڈے نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے باغی ارکان اسمبلی کو جاری کردہ نا اہلی کی نوٹسوں کو چیلنج کرتے ہوۓ ایک رٹ درخواست داخل کی ہے
View more
Mon, 27 Jun 2022 07:25:21
حقوق انسانی کی علمبردار نیز گجرات فساد متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے پیش پیش رہنے والی سماجی کارکن ٹیسٹاسیتلو اد اور گجرات کے سابق ڈی جی پی آربی سری کمار کی گرفتاری کی ملک ہی نہیں عالمی سطح پر شدید مذمت کی جارہی ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہوگئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy