Fri, 24 Jun 2022 22:30:15
این سی پی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کے بعد شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ وہ ہار ماننے والے نہیں ہیں۔ ایوان کے فلور پر ہم فتح یاب ہوں گے اور لڑائی سڑک پر ہوئی تو وہاں بھی جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’جس کو بھی ہمارا سامنا کرنا ہے وہ ممبئی آ سکتا ہے۔‘
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:26:13
قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی صدارتی انتخاب کی امیدوارمحترمہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ محترمہ مرمو ٹھیک 12:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا سکریٹری جنرل کے دفتر پہنچیں اور چار سیٹوں میں صدارتی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:20:52
افغانستان میں گزشتہ دنوں آئے 6.1 شدت والے زلزلہ کا اثر ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔ مہلوکین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور سنگین طور پر زخمی سینکڑوں لوگوں کا علاج ہنوز اسپتال میں چل رہا ہے۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:17:14
مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان شیوسینا کے باغی رکن اسمبلی ایکناتھ شندے کے خلاف وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا بیان منظر عام پر آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’مر جائیں گے پھر بھی شیوسینا نہیں چھوڑیں گے، کہنے والے آج بھاگ گئے۔‘‘
View more
Fri, 24 Jun 2022 22:13:09
فوج میں بھرتی کے لئے مرکز کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کی نوجوان اور کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتیں لگاتار مخالفت کر رہی ہیں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر اس اسکیم کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 19:40:05
قبائلی ، آدی واسی اور جنگل واسیوں کے بعد اب بھرے پرے شہروں میں کرسچین مشنریز نے غربت و ناداری کا شکار روہینگیا مسلمانوں کو اپنے نشانہ پر لے لیا ہے اور انہیں اسلام سے منحرف کرکے عیسائی مذہب میں شامل کرنے کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔
View more
Fri, 24 Jun 2022 19:35:34
وزیر برائے فوڈ اینڈ سول سپلائی اومیش کٹی نے یہ جو کہا تھا کہ کرناٹکا کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے شمالی کرناٹکا کو ایک الگ ریاست بنایا جائے گا ، اس پر سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپنی سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : " ریاست کو تقسیم کرنے کے بارے میں سوچنا بھی اپنی ماں، مادر وطن اور مادری زبان کےساتھ بے وفائی کرنے جیسا ہے ۔"
View more
Fri, 24 Jun 2022 18:59:56
ضلع شمالی کینرا کے موگیر طبقہ کو 1976 سے دی جارہی درج فہرست ذات سرٹیفکیٹ کا سلسلہ 2014 میں منقطع کیے جانے سے پریشان موگیر سماج کے افراد نے گزشتہ تقریباً تین مہینے سے منی ودھان سودھا کے سامنے جو دھرنا دے رکھا ہے اسے ختم کرنے کی نیت سے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے بھٹکل دورہ کیا اور موگیر لیڈروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں بتایا کہ ایس سی سرٹیفکیٹ مسئلہ کا جائزہ لینے کے لئے ریاستی حکومت نے ایک پانچ رکن
View more
Fri, 24 Jun 2022 18:29:31
مالی حالات سے پریشان ایک شخص نے اپنے تین بچوں سمیت بیوی کو کنویں میں پھینکنے کے بعد خود بھی کنویں میں چھلانگ لگاتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کی، واقعے میں تینوں بچوں کی موت واقع ہوگئی، مگر مقامی لوگ اس شخص کو اور اس کی بیوی کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ واردات مینگلور سے قریب 25 کلو میٹر دور مُلکی میں جمعرات کی شام کو پیش آئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy