Tue, 28 Jun 2022 13:03:14
شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پیر کے دن کہا کہ ان کی پارٹی ”اسٹریٹ فائٹ“ اور ”لیگل بیاٹل“ دونوں کے لئے تیار ہے۔ اتوار کے دن انہوں نے کہا تھا کہ آسام سے 40 نعشیں آئیں گی اور پوسٹ مارٹم کے لئے سیدھے مردہ گھر بھیج دی جائیں گی۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:58:24
آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کی شام دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے ایک متنازعہ ٹوئٹ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ان پر ٹوئٹ کے ذریعہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:55:31
اپوزیشن کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے آلٹ نیوز کے صحافی محمد زبیر کی دہلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:48:40
سوشیل میڈیا پر جھوٹے اور گمراہ کن پوسٹس اور پروپگنڈوں کا پردہ فاش کرنے والے پورٹل آلٹ نیوز کے شریک بانی اور صحافی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:44:29
اتر پردیش کے میرٹھ میں لساڑی گیٹ علاقے میں پیر کی دیر شب رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک مکان منہدم ہو گیا۔ اس حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے جب کہ دیگر سات افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ ملبہ کے نیچے پھنسے لوگوں کی تعداد کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، حالانکہ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کم از کم 10 افراد ملبہ کے اندر دبے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:39:30
سومیشورا ، اوچیلا ، بٹامپاڈی اور الال میں سمندری موجوں میں تیزی کی وجہ سے ساحلی کنارے کی کٹائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور ساحلی کنارے پر بنی سڑک پوری طرح سمندر میں بہہ جانے کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ سڑک کا بیش تر حصہ بہہ جانے کی وجہ سے تقریباً 15 گھروں سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔ان گھروں کے مکینوں کے لئے باہر نکلنا بھی مشکل ہوگیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ تمام گھر جلد ہی سمندری لہروں میں بہہ جائیں گے ۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:36:43
ریاستی وزیر داخلہ آراگا جیانیندرا نے بتایا کہ انہوں نے منگلورو اور جنوبی کینرا پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی تفصیلات جمع کرنے کا حکم دیا ہے ۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:28:10
مرکزی حکومت کی مجوزہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بھٹکل تعلقہ آفس کے روبرو میدان میں بلاک کانگریس کی طرف سے احتجاجی دھرنا منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر آئیوان ڈیسوزا نے کہا کہ اگنی اسکیم ملک کی مسلح افواج کے لئے نقصان دہ ہے ۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کے مستقبل اور ملک کی ترقی کے لئے بھی تباہ کن ہے ۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 12:21:10
گوہاٹی میں خیمہ زن شیوسینا کے باغی اراکین اسمبلی کو پیرکو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی۔ کورٹ نے ایکناتھ شندے سمیت 16 اراکین کو ان کی نااہلی کے نوٹس پر جواب دینے کیلئے 12 جولائی تک کا وقت دے دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے ایکناتھ شندے کی پٹیشن پر مہاراشٹر حکومت، نائب اسپیکرنرہری زروال، سینا کے چیف وہپ سنیل پربھو اورقانون ساز پارٹی کے لیڈر اجے چودھری کو نوٹس جاری کردیاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy