Wed, 29 Jun 2022 11:34:50
بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن(بی ایم ٹی سی) کی مینیجنگ ڈائرکٹر جی ستیہ وتی نے بتا یا کہ شہر کے تمام بی ایم ٹی سی بسیس حسب معمول دوڑیں گی، اگلے چار دنوں تک کا ڈیزل موجود ہے اسلئے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا۔
View more
Wed, 29 Jun 2022 11:30:45
ریاستی وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی نے بتایاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قابل قیادت میں ہندوستان میں G-20 چوٹی کانفرنس 2023 کا انعقاد کیا جارہا ہے جو دنیابھر میں ہندوستان کی مضبوط تصویرکی عکاسی ہے۔ یہاں وزیراعظم نریندر مودی کے بطور گجرات کے وزیراعلیٰ 12سال اور بطور وزیراعظم 8سال کی کارکردگیوں پر مشتمل کتاب (modi@20:dreamsmeetdelivery) کے اجراء کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بومئی نے اس خیال کا ظہارکیا۔
View more
Wed, 29 Jun 2022 11:27:23
اندھا دھند پرائیویٹائزیشن کو معیشت کے لیے خطرناک بتاتے ہوئے کانگریس نے منگل کو کہا کہ مرکزی حکومت اب پبلک سیکٹر کے بینکوں کی بھی نجکاری کرکے ذمہ داری سے نجات پانا چاہتی ہے اور اس کی پالیسی ملک کے لیے مہلک ثابت ہوگی۔
View more
Wed, 29 Jun 2022 11:23:37
قرض پالیسی میں تبدیلی اور زراعتی قرض کی توسیع کے لیے سیبل اسکور کو الگ کرنے کے مطالبہ کو لے کر ہزاروں کسانوں نے منگل کو بنگلورو میں آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) کے خلاف مظاہرہ کیا۔
View more
Wed, 29 Jun 2022 11:14:50
آلٹ نیوز کے شریک بانی اور معروف صحافی محمد زبیرکی گرفتاری کے خلاف دنیا بھر کے سماجی کارکنان، صحافیوں اور سیاسی لیڈران نے مودی حکومت اور دہلی پولیس کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے میں آن لائن احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ دہلی کی سڑکوں پر بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔
View more
Wed, 29 Jun 2022 11:10:11
راجستھان کے جنوب میں واقع تاریخی شہر اُدےپور میں بی جے پی کی سابق ترجمان نپورشرما کی حمایت میں تقریباً دس روز قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالنے والےشخص کا منگل کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔
View more
Wed, 29 Jun 2022 11:03:17
منگل کی صبح منگلورو اور اطراف کے چند علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے خفیف جھٹکے کوڈاگو اور جنوبی کنڑ ااضلاع میں صبح تقریباً 7.45 بجے محسوس کئے گئے۔ یہ جھٹکے 3 سے 7 سیکنڈ تک ریکارڈ ہوئے۔
View more
Wed, 29 Jun 2022 10:58:37
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر روپے میں مسلسل گراوٹ اور ملک کی معیشت کو لے کر پی ایم مودی پر طنز کیا ہے۔ بتا دیں کہ منگل کو ایک ڈالر کی قیمت 78.83 تک پہنچ گئی۔ اس گراوٹ کے ساتھ ہی روپیہ ڈالر کے مقابلے نئے ریکارڈ یعنی کم ترین سطح کو چھو گیا۔ روپے کی گراوٹ کو لے کر پی ایم مودی کے پرانے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔
View more
Wed, 29 Jun 2022 10:53:45
راجستھان کے ادے پور میں ایک شخص کو بی جے پی سے نکالی گئیں ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر قتل کر دیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy