Tue, 28 Jun 2022 19:58:05
ویمن انڈیا موؤمنٹ نے انسانی حقوق کی کارکن ٹیسٹا سیتلواد اور گجرات کے سابق اے ڈی جی پی آر بی سری کمار کی گرفتاری کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرارد یا ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 19:54:44
مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقد عظیم الشان آن لائن ہفت روزہ ”تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس“ کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے مرکز تحفظ اسلام ہند کے سرپرست اور جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر حضرت مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب نے فرمایا کہ رسول اکرمﷺکی اہانت، آپؐ کے خلاف الزام تراشی اور ریشہ دوانی، ناموس رسالتؐ پر حملہ اوف ان کی شان میں گستاخی کرنا، کوئی نیا معاملہ نہیں ہے بلکہ عہد رسالت مآبؐ او
View more
Tue, 28 Jun 2022 19:51:15
بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائے جانے کو لے کر تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس کے لیے نوڈل محکمہ بنایا گیا ہے اور جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ اس سلسلے میں تیاریوں کو آخری شکل دینے میں مصروف ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری کا کام جولائی کے آخر میں شروع ہو سکتا ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 19:48:26
مہاراشٹر میں سیاسی بحران تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف ایکناتھ شندے لگاتار وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے دو ٹوک بات کر رہے ہیں، اور دوسری طرف ادھو ٹھاکرے اپنے باغیوں کو منانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 19:46:18
شیوسینا کے باغی ایم ایل اے ایکناتھ شندے نے منگل کو کہا کہ وہ جلد ہی ممبئی پہنچیں گے۔ ایکناتھ شندے نے یہ بھی کہا کہ ان کے ساتھ 50 ایم ایل اے ہیں، جو ان کے ساتھ اپنی مرضی سے آئے ہیں۔ گوہاٹی میں ریڈیسن بلو ہوٹل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیو سینا کے باغی رہنما ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہم شیوسینا کے ساتھ ہیں اور جلد ہی ممبئی جاؤں گا۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 19:42:04
ایک خاص مذہب کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں دہلی پولیس کے ذریعہ پیر کے روز گرفتار آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی حمایت میں اپوزیشن کے کئی لیڈران کا بیان سامنے آ چکا ہے۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھی اس تعلق سے مرکزی حکومت اور دہلی پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 19:38:02
کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں اضافہ اور اس سے متعلق اموات کے اعداد و شمار بڑھنے کے ساتھ ہی کیرالہ میں ایک بار پھر پابندیوں کے دن واپس لوٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 19:35:46
سری لنکا نے شدید اقتصادی اور ایندھن کے بحران کی وجہ سے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور منگل سے دو ہفتوں کے لیے صرف ضروری خدمات جیسے صحت، ٹرینوں اور بسوں کے لیے ایندھن کی فراہمی کی اجازت دی ہے۔
View more
Tue, 28 Jun 2022 19:31:55
بہار اسمبلی میں مانسون اجلاس کے تیسرے دن بھی اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ہنگامہ جاری رہا۔ اہم اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی نے صاف کر دیا ہے کہ وہ اگنی پتھ ایشو کو نہیں چھوڑنے والی۔ منگل کو بہار اسمبلی احاطہ میں داخل ہوتے ہی آر جے ڈی، کانگریس اور سی پی ایم اراکین اسمبلی نے نوجوانوں کو روزگار دینے اور اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تختیاں لے کر مظاہرہ شروع کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy