Thu, 30 Jun 2022 22:56:29
فلپائن کے اقتدار میں مارکوس کنبہ کی واپسی ہوئی ہے اور اسی کے ساتھ دُتیرتے دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ فلپائن کے آنجہانی لیڈر فرڈینینڈ مارکوس کے بیٹے فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے آج ملک کے 19ویں صدر کی شکل میں حلف لے لیا، وہ سابق صدر روڈریگو دُتیرتے کی جگہ لیں گے۔ مارکوس جونیئر نے مئی میں صدارتی انتخاب میں حریف ماریا لیونور روبریڈو پر 60 فیصد ووٹوں کے ساتھ جیت حاصل کی تھی۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 22:51:23
ہندوستان میں یکم جولائی سے سنگل یوز پلاسٹک کے سامان کا استعمال بند ہونے جا رہا ہے۔ سنگل یوز پلاسٹک کے سامان اب نہ ہی بنائے جائیں گے اور نہ ہی بیچے جائیں گے۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 22:47:58
30 جون بروز جمعرات ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھے جانے کا اعلان کئی رویت ہلال کمیٹیوں اور مسلم اداروں کے ذریعہ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 22:44:58
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے مہاراشٹر کے سیاسی بحران کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے دولت اور اقتدار کے زور پر مزید ایک ریاست پر ناجائز قبضہ کر لیا ہے۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 20:38:06
بھٹکل میونسپالٹی کی عمارت پر تین روز پہلے لگائے گئے بورڈ پر سے آج بالاخر اُردو عبارت کو ہٹادیا گیا اور عبارت کو نکالنے کے لئے میونسپالٹی کی خصوصی طور پر بلائی گئی جنرل بوڈی میٹنگ کا بھی انتظار نہیں کیا گیا ۔ جس کو لے کر مقامی مسلمانوں میں سخت ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 18:51:05
دہلی کے تقریباً ایک درجن کالجز ایسے ہیں جہاں اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کے سامنے تنخواہ کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 18:41:45
بہار اسمبلی کے مانسون اجلاس کے آخری دن جمعرات کو بھی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف حزب اختلاف کا ہنگامہ جاری رہا۔ وقفہ سوالات کے دوران ہی حزب اختلاف نے اگنی پتھ کے حوالہ سے نعرے بازی شروع کر دی۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 18:37:15
مدھیہ پردیش میں ہو رہے میونسپل کارپوریشن اور پنچایت انتخابات کے درمیان کانگریس نے شیوراج حکومت پر بڑا حملہ بولتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ 18 سال میں کتنی سرکاری ملازمتیں دی گئیں اور فیس کی وصولی ہوئی اس پر وہائٹ پیپر یعنی قرطاس ابیض جاری کیا جائے۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 18:33:44
مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے بعد دیویندر فڈنویس اور ایکناتھ شندے نے ایک پریس کانفرس سے خطاب کیا۔ دونوں لیڈران نے گورنر سے ملاقات کر کے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا اس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ فڈنویس نے اعلان کیا کہ مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ہوں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy