Thu, 07 Jul 2022 11:32:40
ہندوستانی فضائیہ کے لیے منتخب امیدواروں کے ایک گروپ نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا اور مرکز کے ذریعہ شروع نئی اسکیم کے تحت تقرری نہ کیے جانے کی گزارش کی۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 11:12:37
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کھاد کی کمی اور چھتیس گڑھ سے گزرنے والی 18 ٹرینیں رد ہونے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ بگھیل نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے لیے کھاد کی فراہمی نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے جتنا ہم نے ڈیمانڈ کیا ہے اس کا 75 فیصد کھاد ہی مل پایا ہے۔ ہمارے افسران لگاتار لگے ہوئے ہیں کہ کھاد کی فراہمی ہو، لیکن ابھی تک مسئلہ کا حل نہیں نکل سکا ہے۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 11:09:03
مرکز کی بی جے پی حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کل 50 روپے کا اضافہ کرکے عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا دیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ہی گیس سلنڈر کی قیمت 1053 روپے ہو گئی ہے۔ ملک میں کتنے لوگ اتنا مہنگا گیس سلنڈر خرید سکتے ہیں؟مرکز کی مودی حکومت سے یہ سوال مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اضافے کے ساتھ ہی مودی حکومت کا نیا نعرہ ’نہ کھانے دونگا اورنہ پکانے
View more
Wed, 06 Jul 2022 23:59:22
پڑوسی قصبہ شیرور میں ایک کار بے قابو ہوکر پلٹی کھا گئی جس کے نتیجے میں کار پر سوار چار لوگ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ بیندور تعلقہ کے شیرور مارکٹ ، وینکٹ رمن دیوستھان کے قریب نیشنل ہائی وے پر بدھ کو پیش آیا۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 22:38:39
بھٹکل کے مسلم تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے ہونہار طلبہ و طالبات کے لئے رابطہ تعلیمی ایوارڈ اس بار 31 جولائی بروز اتوار کو نوائط کالونی میں واقع بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم المعروف وائی ایم ایس اے میدان میں منعقد کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن مُنیری نے دی۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 20:39:44
کولکاتا پولیس نے بدھ کے روز ایک بار پھر معطل بی جے پی لیڈر نوپور شرما کو نوٹس جاری کر 11 جولائی کو نارکیلڈانگا پولیس اسٹیشن میں پوچھ تاچھ کے لیے موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 20:31:43
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مختار عباس نقوی وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں اقلیتی وزارت کا چارج سنبھال رہے تھے۔ وہ پچھلی حکومت میں مرکزی وزیر تھے۔ ان کی راجیہ سبھا کی میعاد اس ماہ ختم ہو رہی ہے۔ بی جے پی نے انہیں راجیہ سبھا کا ٹکٹ نہیں دیا تھا جس کے بعد یہ طے ہو گیا تھا کہ انہیں کابینہ سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 20:25:26
ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، اس کی شرح جون 2022 ماہ میں 7.8 فیصد پر پہنچ گئی جب کہ گزشتہ ماہ یعنی مئی میں 7.12 فیصد تھی۔ سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونومی (سی ایم آئی ای) کےذریعہ پیر کے روز جاری رپورٹ میں یہ تازہ اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 20:22:18
ہندوستان کے لیفٹیننٹ جنرل موہن سبرامنیم کو جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این ایم آئی ایس ایس) آرمی کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے بدھ کو یہ اعلان کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سبرامنیم ہندوستان کے لیفٹیننٹ جنرل شیلیش تنیکر کی جگہ لیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy