Sat, 09 Jul 2022 11:57:51
ہندوستان میں ایک بار پھر بغیر سبسیڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافہ کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر دہلی میں 1053روپے، ممبئی میں 1052.50 روپے اور چنئی میں 1068.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس سال رسوئی گیس کی قیمتوں میں یہ چوتھا اضافہ ہے۔
View more
Sat, 09 Jul 2022 11:52:36
حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے دوران مسجد نمرہ سے عرفات کے مقدس مقام پر موجود10لاکھ سے زائد حجاج کرام اور آن لائن پوری دنیا کو شیخ محمد بن عبد الکریم العیسی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اقدارکا تقاضہ ہے کہ جو چیز نفرت کاباعث بنے اس سے دور ہو جائیں۔
View more
Sat, 09 Jul 2022 11:33:12
لاکھوں فرزندانِ توحید کے ذریعہ سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج علی الصبح وقوفِ مزدلفہ کے بعد سبھی منیٰ کے لیے روانہ ہوئے اور وہاں پہنچ کر رمی جمرات کا سلسلہ شروع ہوا۔
View more
Sat, 09 Jul 2022 11:28:31
انتخابی نشان پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت والے باغی دھڑے کے ساتھ تعطل کے درمیان، شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ان کی پارٹی کا نشان "تیر اور کمان" کو کوئی نہیں لے سکتا۔ باندرہ میں اپنی رہائش گاہ ’ ماتوشری‘پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے، ٹھاکرے نے پارٹی باغیوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو مہاراشٹر میں وسط مدتی انتخابات کا سامنا کرنے کا چیلنج دیا۔
View more
Sat, 09 Jul 2022 11:22:34
منگلورو مضافاتی پولیس نے آرکور میں واقع ایک غیر قانونی ذبیحہ خانہ پر چھاپہ مارا جس کے دوران 95 کے جی بیف کے علاوہ ذبح کے لئے استعمال ہونے والا بڑا چاقو ، ترازو اور دیگر اشیاء ضبط کر لی گئیں ۔ جبکہ ملزم باسط فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا ۔
View more
Sat, 09 Jul 2022 00:46:02
مًینگلور کے قریب سورتکل پولس تھانہ حدود کے ہونّا کٹّے سگنل پر رُکی ہوئی اومنی کار پر اچانک پیچھے سے آرہی لاری بے قابو ہوکر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں اومنی ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ ڈرائیور کی شناخت کُلائی گوکل نگر کے رہائشی لوکناتھ (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعہ کی دوپہر کو پیش آیا۔
View more
Fri, 08 Jul 2022 23:06:26
طالبان حکومت اور متحدہ عرب امارات خلیجی ملک کے لیے کابل ایئرپورٹ اور افغانستان کے کئی دوسرے ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں جس کا اعلان آئندہ ہفتوں کے اندر کیا جا سکتا ہے۔
View more
Fri, 08 Jul 2022 23:00:06
حجاج کرام کے قافلے 9 ذی الحجہ کو غروب آفتاب کے بعد مغرب کی نماز ادا کیے بغیر میدان عرفات سے مزدلفہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
View more
Fri, 08 Jul 2022 22:51:47
جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ نارا شہر میں انہیں اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ایک سڑک پر لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریر کے دوران ایک نامعلوم شخص نے انہیں پیچھے سے گولی ماری۔ پولیس نے شنزو آبے پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy