Tue, 05 Jul 2022 13:52:47
کنداپور کے قریب تفریحی مقام تراسی سے بھٹکل آنے کے دوران ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں موجوو تین لوگ زخمی ہوگئے ہیں، تینوں کو کنداپور اسپتال لے جایا گیا ہے۔
View more
Tue, 05 Jul 2022 12:33:00
ریاست کے ساحلی علاقہ کے شمالی کینرا، اُڈپی اور جنوبی کینرا کے علاوہ کوڈاگو، چکمگلورو اور شیموگہ جیسے اضلاع زبردست بارش کی زد میں آ گئے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں کئی علاقوں سے نقصانات کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں، جبکہ بارش کے نتیجے میں اب تک دو لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
View more
Tue, 05 Jul 2022 12:18:37
انڈونیشیا کے بحیرہ ارافورا میں ایک کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے 15 ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا کے ضلع میروکے میں سرچ اور ریسکیو آفس کے ترجمان درماوان ویدی نے بتایا کہ کے ایم سیتیا مکمور 06 کشتی گزشتہ ہفتے خراب موسم کی وجہ سے سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئی۔
View more
Tue, 05 Jul 2022 11:08:31
صدارتی انتخابات کیلئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کے ’ربڑ اسٹامپ صدر‘ تجرہ کیلئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے انہیں نشانے پرلیا۔
View more
Tue, 05 Jul 2022 10:59:40
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پیر کو کہا ہے کہ انہیں وزارتوں کی تقسیم پر کچھ وقت درکار ہے جس کے بعد وہ اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس اس پر بات کریں گے۔ شندے کی قیادت والی نئی حکومت نے پیر کو ریاستی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کر دی۔
View more
Tue, 05 Jul 2022 10:48:41
پٹنہ کے نیپالی نگر اور راجیو نگر میں دو دنوں تک بلڈوزر کارروائی کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ نے پیر کے روز ان دونوں ہی علاقوں میں کارروائی پر روک لگا دی۔ افسران کا کہنا ہے کہ ان دونوں علاقوں میں لوگوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ عدالت نے دو دن کے لیے انہدامی کارروائی پر روک لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندرشیکھر سنگھ کو بھی پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 22:39:28
سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) یعنی ملک کی 40 سے زیادہ کسانوں کی تنطیموں نے مودی حکومت کی جانب سے کی جا رہی دھوکہ دہی کے خلاف 31 جولائی کو ملک گیر’چکہ جام‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 22:31:23
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے پیر کو اپنی کابینہ کی پہلی توسیع کرتے ہوئے دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے امن اروڑا سمیت 5 اراکین اسمبلی کو اپنی کابینہ میں شامل کیا۔
View more
Mon, 04 Jul 2022 22:28:29
ہوٹل اور ریستوراں میں وصولے جانے والے سروس چارج سے متعلق کئی بار لوگوں کی شکایتیں سامنے آ چکی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک بڑی راحت ملنے والی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy