Wed, 06 Jul 2022 20:10:44
) کرناٹک ہائی کورٹ کے جج ایچ پی سندیش نے الزام عائد کیا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی پی) کی سرزنش کرنے پر انہیں تبادلہ کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس پر راہل گاندھی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی بدعنوان حکومت کا پردہ فاش کرنے والے جج کو دھمکی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یکے بعد یگرے اداروں کو تباہ کر رہی ہے۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 18:58:27
بھٹکل اور ضلع اُترکنڑا سمیت تینوں ساحلی اضلاع میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بعض علاقوں سے نقصانات کی بھی خبریں موصول ہورہی ہیں، اس درمیان میٹرولوجیکل دپارٹمنٹ نے اُترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑا تینوں اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں تیز سے زیادہ تیز بارش ہونے کی پیشن گوئی جاری کی ہے اور ان اضلاع میں 204 ملی میٹر سے بھی زیادہ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 13:30:52
مہاراشٹرکی سیاست میں دائو پیچ کے معاملے میں فی الحال پیچھے رہ گئے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے بھلے ہی اپنوں کی بغاوت کی وجہ سے دلی طور پر رنجیدہ ہیں لیکن انہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے کاعزم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اب وہ پارٹی امور کے سلسلے میں نہ صرف سرگرم ہو گئے ہیں بلکہ انہوں نے ریاست کی تمام ضلع اکائیوں سے رابطہ شروع کردیا ہے۔ اس کے تحت وہ جلد ہی مراٹھواڑہ کے ہنگولی ضلع کا دورہ کریں گے جہاں کے
View more
Wed, 06 Jul 2022 13:27:52
نپور شرما کے خلاف گزشتہ دنوںسپریم کورٹ کے ذریعہ کئے گئے سخت ترین تبصرے پر سابق ججوں نے تنقید کی ہے اور ملک کے چیف جسٹس رامنا کو خط لکھ کر اس کی شکایت کی ہے۔ کیرالا ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس رویندرن نے اس تعلق سے خط لکھا ہے جس پر ۱۵؍ ریٹائرڈ ججوں، ۷۷؍ریٹائرڈ نوکرشاہوں اور ۲۵؍ سبکدوش فوجی افسران نے دستخط کئے ہیں۔ کیرالہ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس پی ایم رویندرن نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر کہا ہے
View more
Wed, 06 Jul 2022 13:03:35
کاسرگوڈ ضلع میں بھاری بارش ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقے برساتی پانی کے تالاب میں تبدیل ہوگئے ۔ کئی گھروں میں پانی گھس گیا ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے 100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 12:57:45
میجارو گرام پنچایت حدود میں واقع مینگلورو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ (مائٹ) کی کمپاونڈ وال بھاری برسات کی وجہ سے گر گئی جس کے نتیجہ میں حالانکہ کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا مگر وہاں پارک کی گئی طلبہ اور والدین کی 4 کاروں کو نقصان پہنچا ۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 12:54:33
جنوبی کینرا میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے کے علاوہ سرکاری و نجی املاک کو بھاری ہونے والے نقصان پہنچا ہے ۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 11:29:34
عوام کو اس وقت مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا جب ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں اضافہ ہو گیا۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بدھ کے روز 50 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں ایل پی جی سلنڈر 1053 روپے فی سلنڈر کے حساب سے دستیاب ہوگا۔
View more
Wed, 06 Jul 2022 11:26:32
مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سوکانت مجمدار نے منگل کے روز کہا کہ شہریت (ترمیمی) قانون یعنی سی اے اے کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل نافذ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اپنے وعدوں کو نبھانے کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy