Thu, 07 Jul 2022 21:52:24
سعودی عرب میں لبَّیک اللّهمّ لبَّیک کی روح پرور صداؤں کے ساتھ آج صبح مناسک حج کا آغاز ہو گیا۔ حجاج کرام خانہ کعبہ میں نماز فجر ادا کرنے کے بعد احرام باندھ کر منی پہنچ گئے، جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی بنائی گئی ہے۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 21:01:59
سپریم کورٹ نے یوپی پولیس کی ایف آئی آر کے خلاف آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی عرضی کو منظور کرتے ہوئے جمعہ کو سماعت کے لیے فہرست بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ محمد زبیر نے ایف آئی آر رد کرنے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا ہے۔ بنچ نے اس معاملے کو جمعہ کو فہرست بند کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 20:57:39
دہلی ہائی کوڑٹ نے جمعرات کے روز دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو مبینہ غیر قانون لین دین کے معاملہ میں 31 مئی سے ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی حراست میں رہنے کی بنیاد پر معطل کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 20:54:25
مہاراشٹر میں اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد بھی شیوسینا چیف ادھو ٹھاکرے کو راحت نصیب نہیں ہے۔ ایکناتھ شندے لگاتار شیوسینا پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ٹھانے میونسپل کارپوریشن بھی اب ادھو ٹھاکرے کے ہاتھ سے پھسل گئی ہے۔ یہاں شیوسینا کے 67 میں سے 66 کونسلر باغی ہو گئے ہیں، یعنی ایکناتھ شندے گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 20:34:09
بھٹکل سمیت نہ صرف ریاست کرناٹک بلکہ پورے ملک میں 10 جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی، چونکہ ریاست کرناٹک سمیت مہاراشٹرا وغیرہ میں بھی موسلادھار بارش ہورہی ہے، زیادہ تر علاقوں میں عید گاہ کے بجائے جمعہ مساجد میں ہی عید کی دوگانہ ادا کرنے کی توقع ہے۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 19:40:18
موسلا دھار بارش کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے 7 جولائی کو ساحلی علاقہ کے لئے جو ریڈ الرٹ جاری کیا تھا اس میں اب مزید 48 گھنٹوں کی توسیع کرتے ہوئے 8 اور 9 جولائی تک ضلع شمالی کینرا ، اڈپی اور جنوبی کینرا کے لئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 19:37:10
مقامی لوگوں کو ندی پار کروانے کے لئے استعمال ہونے والی ایک کشتی تکنیکی خرابی کی وجہ سے 5 مسافروں کے ساتھ گنگاولی ندی کے پھنس گئی ۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 13:40:01
مزدوروں کے شیڈ پر اچانک پہاڑی چٹان گرنے کے نتیجے میں شیڈ کے اندر موجود چار مزدوروں میں سے تین کی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ مینگلور سے قریب 30 کلو میٹر دور بنٹوال تعلقہ کے پنجی کّلو دیہات میں بدھ کی شام قریب آٹھ بجے پیش آیا۔
View more
Thu, 07 Jul 2022 13:17:53
جمعرات کو لاکھوں عازمین کے قدم مقدس شہر مکہ سے منیٰ کی طرف بڑھنے شروع ہو گئے۔ مناسک حج کا آج سے آغاز ہو گیا ہے اور اس کے لیے حکومت سعودی عربیہ نے سبھی تیاریاں پہلے سے ہی مکمل کر لی ہیں۔ آج سبھی عازمین حج منیٰ پہنچ جائیں گے تاکہ وہاں ترویہ کا دن گزاریں۔ قابل ذکر ہے کہ حکام نے اس بار 10 لاکھ مسلمانوں کو حج ادائیگی کی اجازت دی ہے جن میں سے 8.50 لاکھ سعودی عرب سے باہر کے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy