Wed, 13 Jul 2022 19:55:07
گزشتہ چند دنوں سے چل رہی برسات کی وجہ سے کاروار بیلگاوی ریاستی ہائی وے کے انشی علاقہ میں بار بار زمین اور پہاڑی کھسکنے کے معاملے پیش آ رہے ہیں ۔ اس پس منظر میں ضلع انتظامیہ نے دو چار دن قبل اس علاقے میں روزانہ شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگائی تھی ۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 19:52:20
نیشنل ہائی وے فور لین توسیعی منصوبہ کے لئے ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی ضلع بھر میں جو غیر سائنٹفک کام انجام دے رہی ہے اور اس سے جو حادثات ہوتے ہیں اور برسات کے موسم میں عوام کو جو مصیبتیں بھگتنی پڑتی ہیں ان سب کوتاہیوں کو پیچھے چھوڑنے والی ایک انتہائی بھیانک غلطی کاروار سے سامنے آئی ہے ، جسے تعمیراتی ٹھیکیدار کمپنی کی کوتاہی نہیں بلکہ سب سے بڑی احمقانہ حرکت کہا جا رہا ہے ۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 19:40:48
کل دوپہر کے وقت پارپونجا نامی مقام پر درخت کی ٹہنیاں کاٹتے وقت بجلی کا شاک لگنے سے میسکام کا ایک پاور مین ہوا ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت بسوا راج (26 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 19:07:53
پولیس سب انسپکٹر تقرری معاملہ میں ہوئی گڑبڑ اور بے قاعدگی کے تار ضلع شمالی کینرا سے بھی جڑ گئے ہیں اور اب اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی سی آئی ڈی نے سداپور تعلقہ کے ہیرور سے سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے گنپتی بی بھٹ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 18:47:01
معمولی بات کے بعد ہوئی جھڑپ میں ایک شخص نے اچانک چاقو نکال دیا اور ایک شخص پر حملہ کردیا، جب اسے روکنے کے لئے دوسرا شخص آگے بڑھا تو اُس نے دوسرے پر بھی چاقو سے وار کردیا۔ واردات انجمن کالج جانے والے روڈ پر منگل دیر شام کو پیش آئی۔ دونوں زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 18:10:15
کرناٹک کے اضلاع گلبرگہ اور بیدر میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ خاص طور پر گزشتہ دو دنوں سے ان دونوں اضلاع میں بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ 13جولائی کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔مشرق، مغرب، شمال اور جنوب چاروں سمتوں میں آسمان سیاہ بادلوں سے گھرے ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 17:50:01
مخدوم کالونی سے تعلق رکھنے والی الہلال اسوسی ایشن کے گلف میں مقیم ممبران پر مشتمل الہلال این آر آئی فورم کا سہ سالہ اجلاس آن لائن پلیٹ فارم پر مورخہ 10/ جولائی اتوار کو منعقد ہوا جس میں سہ سالہ رپورٹ سمیت حساب کتاب کی پیشی عمل میں آئی۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 13:08:39
ساحلی کرناٹک سمیت پہاڑی علاقوں میں بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مینگلورسے بینگلور جانے والی قومی شاہراہ پر سکلیشپور کے دونیگل میں زمین کھسکنے اور پہاڑ پر سے چٹانیں گرنے کا سلسلہ بھی تھم نہیں رہا ہے، اس خطرے کو بھا نپتے ہوئے اب یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ حکام اس راستہ پر سے بڑی سواریوں کے گذر کو بند کرسکتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy