Sat, 16 Jul 2022 11:43:45
اگلے تعلیمی سال سے ریاستی حکومت ہائی اسکول سطح پر ہی تکنیکی تعلیم کے متعلق بنیادی معلومات فراہم کر نے کے لئے ضروری قدم اٹھانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ یہ اعلان جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کیا۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 11:39:47
بہار کے بھوجپور ضلع میں بی ایڈ کے امتحان میں بیٹھنے والے کل 80 طلبا کو امتحانی مرکز میں موبائل فون لے جانے کے جرم میں برخاست کر دیا گیا ہے۔ ایک عہدیدار نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ ان طلبا کے قبضہ سے مبینہ طور پر موبائل فون اور گس پیپرز برآمد کئے گئے۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 11:37:37
وزیر اعظم نریندر مودی پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق آج اتر پردیش کے جالون ضلع میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ مودی نے فروری 2020 میں اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس کے ساتھ ہی بندیل کھنڈ کے سات اضلاع چترکوٹ سے اٹاوہ تک ایکسپریس وے کے ذریعے دہلی اور لکھنؤ سے براہ راست جڑ جائیں گے۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 11:35:15
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس پیر 18 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ جس میں تقریباً 24 نئے بل پیش کرنے کی تجویز ہے۔ اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اس اجلاس سے عین قبل ایک آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ہفتہ کی شام 4 بجے پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں پارلیمانی اجلاس میں کام کاج اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام اہم
View more
Sat, 16 Jul 2022 11:31:52
اپوزیشن اراکین نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں احتجاج اور مذہبی تقاریب منعقد کرنے کے مشورہ کی سخت مخالفت کی ہے۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ "ممبر پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کو کسی بھی قسم کے دھرنے، احتجاج، ہڑتال یا مذہبی تقریب کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 11:28:51
دہلی میں بجلی کی بڑھتی ہوئی شرحوں کے خلاف اور بجلی کمپنیوں کے کھاتوں کی سی اے جی کے ذریعہ آڈٹ کرنے کو لے کر ریاستی کانگریس نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی سول لائنس میں واقع رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کمپنیوں کے ذریعہ پی پی ایس سی چارج کے نام پر ہونے والی لوٹ مار کو روکنے کے لئے دہلی حکومت کو فوری اثر سے سرچارج کیے گئے میں اضافہ کو واپس لینا چاہئ
View more
Fri, 15 Jul 2022 21:27:45
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ کا استعمال دھرنا، احتجاج، ہڑتال، انشن یا مذہبی تقاریب کے لئے نہیں کئے جانے سے متعلق سرکلر کو لے کر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش کے اعتراض کے بعد لوک سبھا سکریٹریٹ نے معاملہ میں وضاحت پیش کی ہے۔
View more
Fri, 15 Jul 2022 20:34:50
مرکزی سرکار کی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو گھر کی تعمیر منظور ہونے کے باوجود ٹاون میونسپل کاونسل کی طرف سے اجازت نامہ نہ ملنے کی وجہ سے 35 خاندان پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں ۔
View more
Fri, 15 Jul 2022 20:30:52
اسٹریٹ لائٹس لگانے کا ٹینڈر دینے کے سلسلے میں ٹاون میونسپل کونسل کا خصوصی عام اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ جس میں کونسلرس کرشنا نند پائی، شریکانت نائک، شری پد کنچوگار وغیرہ نے کہا کہ جاری میعاد والے عائشہ الیکٹریکلس سے کئی مرتبہ شکایت کرنے کے باوجود وہ اسٹریٹ لائٹ درست نہیں کرتے ۔ پوچھنے پر بلب نہیں ہے ، وائر نہیں ہے جیسے جواب دیتے ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy