Thu, 14 Jul 2022 11:16:22
کانگریس نے بی جے پی پر جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ دراصل، بی جے پی نے حامد انصاری پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ایک مشتبہ پاکستانی صحافی کو ہندوستان مدعو کیا تھا جب وہ نائب صدر تھے۔ اس کے جواب میں کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور ہندوستان کے سابق نائب صدر اور نامور سفارت کار حامد انصاری پر بی جے پی کے ترجمان کی طرف سے لگائے گئے الزام
View more
Thu, 14 Jul 2022 11:12:08
بورس جانسن کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم کی ریس میں ہندوستانی نژاد ریشی سوناک برتری حاصل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ برسراقتدار کنزرویٹیو پارٹی کے پہلے مرحلہ کے انتخاب میں سابق چانسلر ریشی سوناک نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 22:30:22
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ملی ٹنسی کا خاتمہ تب تک ممکن نہیں ہے جب تک کشمیریوں کے دل جیتے نہ جائیں اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جائے، انہوں نے 13 جولائی کی سرکاری چھٹی کو منسوخ کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف اس دن کی چھٹی منسوخ کی گئی بلکہ اس دن مزار شہدا پر فاتحہ پڑھنے والوں کو بھی روکا گیا جو ایک بڑی غلطی ہے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 22:26:18
پاکستان میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی دوہری مار نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں اس قدرتی آفات کی زد میں آنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 22:21:07
اتر پردیش میں انتظامیہ کی جانب سے کی گئی بلڈوزر کارروائی پر بدھ کے روز سپریم کورٹ میں سماعت کی گئی۔ اس دوران عرضی گزار نے بلڈوزر کے ذریعے کی جانے والی انہدامی کارروائی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا، جسے سپریم کورٹ نے نامنظور کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ غیر قانون تعمیرات کو منہدم کرنے کے عمل میں عمومی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔ اب اس معاملہ کی اگلی سماعت 10 اگست کو ہوگی۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 22:15:13
سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ مسلسل قیدوبند کے بعدپھر کسی قیدی کو حتمی طور پر بری کر دینا "سنگین ناانصافی” ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ اسے ضمانت کے معاملات کو آسان بنانے کے لیے علیحدہ ضمانتی قانون بنانے پر غور کرنا چاہیے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 22:08:10
سپریم کورٹ نے کرناٹک حجاب تنازعہ کیس میں ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت اگلے ہفتے کسی بھی دن ہو سکتی ہے۔ بتا دیں کہ ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ریاستی حکومت کے حجاب پہننے پر پابندی لگانے کے حکم کو برقرار رکھا تھا۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 22:05:22
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد اب کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ بھی پارٹی سربراہ کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ بی بی سی نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Wed, 13 Jul 2022 22:02:25
سری لنکا میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کئے جانے کے بعد مشتعل مظاہرین نے وزر اعظم کے دفتر کا محاصرہ کر لیا۔ پولیس مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغ رہی ہے لیکن وہ بے قابو ہو گئے ہیں۔ اطلاع ہے کہ کچھ مظاہرین وزیر اعظم کے دفتر میں داخل ہو گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy