Thu, 14 Jul 2022 21:38:36
کنڑا کے معروف دلت مصنف اور کارکن دیوانور مہادیوا کی حالیہ کنڑا کتاب ‘آر ایس ایس – آلا متّو۔ اگلا (آر ایس ایس – گہرائی اور وسعت)’ کو کرناٹک میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور ہزاروں کاپیاں اب تک فروخت ہوچکی ہیں، پتہ چلا ہے کہ اس کتاب کے کئی زبانوں میں تراجم بھی ہورہے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ اس کتاب نے فروخت کے معاملے میں ریاست کرناٹک کا اگلا پچھلا تمام ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 72 صفحات پر مشتمل یہ کنڑا کت
View more
Thu, 14 Jul 2022 21:35:04
بیندور کے قریب سنسان علاقے میں جلی ہوئی کار اور لاش کا ڈھانچہ برآمد ہونے کا معاملہ پولیس نے حل کر لیا اور قتل کی سازش رچنے اور اس پر عمل کرنے کے الزام میں ایک خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
View more
Thu, 14 Jul 2022 12:56:14
برہماور کے اوپّور گاوں میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں لارین لوئیس نامی 5 سالہ بچہ کھیلنے کے دوران تالاب میں ڈوبنے سے فوت ہوگیا ۔
View more
Thu, 14 Jul 2022 12:52:27
بی سی روڈ - دھرمستھلا نیشنل ہائی وے پر ہنچی کٹے کے پاس ایک کار الٹ کر سڑک کنارے واقع گہری گھاٹی میں گر گئی ، لیکن معجزانہ طور اس میں سوار پانچوں افراد بچ گئے جس میں ایک 6 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے ۔
View more
Thu, 14 Jul 2022 12:09:32
ریاست میں بارش سے ہوئی تباہ کاریوں کا جائزہ لیتے ہوۓ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے فوری طور پر 500 کروڑ روپے راحت کاری فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Thu, 14 Jul 2022 11:54:16
پاکستان میں 14 جون سے شروع ہونے والی پری مان سون بارش سے متعلق الگ الگ حادثات میں کل 165 افراد ہلاک اور 171 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی۔
View more
Thu, 14 Jul 2022 11:52:08
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں الفاظ کے استعمال کے حوالہ سے نئی رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پارلیمانی بحث میں حصہ لیتے ہوئے اب ارکان جملہ جیوی، شکونی، جے چند، لالی پاپ، چنڈال چوکڑی، گل کھلائے، پٹھو اور کورونا اسپریڈر جیسے الفاظ کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ایسے الفاظ کا استعمال غیر اخلاقی قرار دیا جائے گا اور انہیں ایوان کی کارروائی سے حذف کر دیا جائے گا۔
View more
Thu, 14 Jul 2022 11:41:06
یان واپی تنازعہ سے متعلق معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ میں آج یعنی بدھ کو سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ میں تقریباً ایک گھنٹے تک چلی سماعت میں مندر فریق نے اپنی دلیلیں پیش کیں۔ آئندہ سماعت پر مسلم فریق کی طرف سے بحث کی جائے گی۔ اس کے بعد اس معاملے میں یوپی حکومت بھی اپنا موقف رکھے گی۔ معاملے میں آئندہ سماعت 15جولائی کو ہوگی۔
View more
Thu, 14 Jul 2022 11:36:22
سابق نائب صدر حامد انصاری نے بی جے پی پر 'جوابی حملہ' کیا ہے ۔ انہوں نے بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا کے کچھ حصوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکاری ترجمان کی طرف سے ان کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔بی جے پی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے سابق نائب صدر انصاری نے کہا کہ نائب صدر کے کسی بھی پروگرام میں غیر ملکی مہمانوں کو حکومت کے مشورہ کے بعد مدعو کیا جاتا ہے۔ غیر ملکی مہمانوں کو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy