Sat, 16 Jul 2022 21:23:03
کانگریس کے قدآور لیڈر آنجہانی احمد پٹیل کے خلاف خصوصی تفتیشی ٹیم کے الزامات پر ان کی بیٹی نے کہا ہے کہ ان کا نام انتقال کے بعد بھی سیاسی سازش کے لئے معنی رکھتا ہے۔ ممتاز پٹیل نے سوال کیا کہ نریندر مودی کے خلاف اتنی بڑی مبینہ سازش رچنے کے بعد ان کے والد پر مقدمہ کیوں نہیں چلایا گیا، جو کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ تھے۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 21:20:45
فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دیئے گئے اُمیدواروں نے تیسرے روز بھی سری نگر اور جموں میں احتجاج کیا۔ یو این آئی اردو نامہ نگار کے مطابق ہفتے کے روز مسلسل تیسرے دن بھی فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امیدواروں نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرے کئے اور دھرنا دیا۔ سری نگر کی پریس کالونی میں امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے برستی بارش میں احتجاجی مظاہرئے کئے۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 20:58:09
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے ایک دن قبل یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے ٹوئٹر پر سرکاری بینکوں کی نجکاری کے خلاف مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یونین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 20:53:35
آئی پی ایس افسر ڈی روپا نے ٹوئٹر پر بی جے پی لیڈر بیلور راگھویندر شیٹی کے خلاف عدالتی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود گرفتار نہ کرنے پر کرناٹک پولس کی بے عملی پر تنقید کی ہے۔ ٹوئٹر پر وارنٹ گرفتاری کے کاغذات منسلک کرتے ہوئے انہوں نے جمعہ کو بنگلورو کے پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی کو اپنے پیغام میں کہا کہ ’’سر، بیلور راگھویندر شیٹی کے خلاف عدالت نے سال 2019 میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا، لیکن اب تک اس کی
View more
Sat, 16 Jul 2022 20:35:37
اتر کنڑ اضلع کے انچارج وزیر کوٹا سری نواس پجاری نے کہا کہ بارش سے ہونے والے نقصانات کی جانچ کے لیے گرام پنچایت سطح پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے اور نقصان کے 24 گھنٹے کے اندر راحت فراہم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں بھٹکل اور ہوناور تعلقہ کے عہدیداروں کے ساتھ بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے بعد وہ نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 19:52:03
سوشیل میڈیا پر بھٹکل ہوناور حلقہ کے رکن اسمبلی سنیل نائک کے پرستاروں (فینس) کا گروپ قائم کرنے کے چند دن تک ایم ایل اے کی ستائش اور حمایت والے پیغامات پوسٹ کرنے اور پھر اس کے بعد ایم ایل اے کی تنقید ، تنقیص اور تحقیر کا سلسلہ شروع کرنے والے ایڈمن کے خلاف ضلع پولیس کے سوشیل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم نے ایف آر آئی درج کر لی ہے ۔ مگر پتہ چلا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم روپوش ہوگیا ہے ۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 13:45:18
کل شام میں ایک عمارت کے چوتھی منزلہ پر لگا ہوا ریستوراں کا سائن بورڈ نیچے پارک کی ہوئی کاروں پر آ گرا جس کی وجہ سے حالانکہ کسی کو جسمانی چوٹ نہیں آئی لیکن دو کاروں کے سامنے کے شیشے چور چور ہوگئے اور چھت کو نقصان پہنچا ۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 13:43:12
ملالی مسجد تنازعہ پر ایڈیشنل سٹی کورٹ کی طرف سے مسجد کے سروے کے لئے کورٹ کمشنر مقرر نہ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی وشوا ہندو پریشد کی عرضی کو ریاستی ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 13:41:15
جنگل واسیوں کو زمین کے حقوق دینے کے تعلق سے پوچھ تاچھ اور تحقیقات کے لئے جو نوٹس جاری کیا گیا ہے اس پر اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے سرگرم ہوراٹا سمیتی نے سخت اعتراض جتایا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy