Tue, 19 Jul 2022 12:15:39
72سابق سرکاری بیوروکریٹس نے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کو خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے آزادی کا حق استعمال کرنے والے لوگوں کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ آپ حکومت کو مشورہ دیں کہ وہ پولیس افسروں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ ایسے شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی وچ ہنٹ کو روکے جو آزادی رائے کا حق استعمال کر رہے ہیں ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ کوئی بے بنیاد مقدمہ درج نہ کیا جا
View more
Tue, 19 Jul 2022 12:09:10
امریکی ریاست انڈیانا میں مقامی پولیس نے بتایا کہ گرین ووڈ علاقے کے ایک مال میں اتوار کی شام کو فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایک سینیئر پولیس افسر کرس بیلی نے بتایا کہ علاقے میں اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 12:06:22
برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کی ریس میں ہندوستانی نژاد ریشی سوناک کی دعویداری مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ پیر کے روز تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ میں 115 ووٹ کے ساتھ ریشی سوناک سب سے آگے نکل آ گئے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے سبھی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آج چوتھے مرحلہ کی ووٹنگ ہوگی۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 12:00:01
ہندوستانی روپیہ منگل 19 جولائی کو پہلی بار 80 روپے فی ڈالر کی سطح تک گر گیا۔ یہ روپے کی اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ جیسا کہ گزشتہ چند دنوں سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی تھی، اس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ روپیہ 80 ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ پچھلے سیشن میں روپیہ 79.97 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔ اس کے مقابلے میں، آج یہ 79.98 روپے کی سطح پر کھلا۔ تاہم اس کے فوراً بعد یہ 80.05 رو
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:57:28
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج دوسرا دن ہے اور آج بھی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:55:07
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے مخلوط حکومت پر الزام لگایا کہ ہم (پی ٹی آئی) الیکشن ہار جائیں۔ عمران نے یہ الزام پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے خلاف اپنی پارٹی کی زبردست کامیابی کے بعد لگایا ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:51:51
مہاراشٹر میں سیاسی شہ اور مات کا کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے نئی دہلی پہنچنے اور پارٹی کے 12 ارکان پارلیمنٹ کی بغاوت کے درمیان شیو سینا کے سربراہ سنجے راؤت نے کل دیر رات گئے ٹوئٹ کر کے مخالفین سے سختی سے نمٹنے کا اشارہ کیا۔ سنجے راؤت نے شعر لکھا ’’پھن کلچنے کا ہنر بھی سیکھئے، سانپ کے خوف سے جنگل نہیں چھوڑا کرتے۔ جے مہاراشٹر۔‘‘
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:48:44
اگنی پتھ اسکیم کے خلاف دائر عرضیوں پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گا۔ ان درخواستوں میں اسکیم کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج میں چار سال تک بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم پر پارلیمنٹ میں تنازعہ جاری ہے، تاہم اس دوران سپریم کورٹ میں بھی آج اس معاملے کی سماعت ہوگی۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 11:46:05
سپریم کورٹ آج بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کی درخواست پر سماعت کرے گی، جس پر پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جمشید پارڈی والا کی بنچ اس درخواست کی سماعت کرے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy