Wed, 20 Jul 2022 12:12:52
ان دنوں سرخیوں میں چھائے اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے سب سے بڑے مال لولو میں بغیر اجازت کے نماز پڑھنے کے معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ تھانہ انچارج شیلندر گری نے ان چاروں کو گرفتار کیا ہے۔ پوچھ تاچھ میں ان نوجوانوں نے اپنا نام محمد ریحان، محمد لقمان، محمد نعمان اور عاطف بتایا ہے۔ یہ لکھنؤ کے ہی ب
View more
Wed, 20 Jul 2022 12:06:41
سی بی آئی نے کوئلہ گھوٹالے میں پہلی چارج شیٹ پیش کردی ہے۔ نومبر 2020 میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کی تھی۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 12:00:51
بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے ریمارکس کے خلاف پیر کو مغربی بنگال اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور کی گئی۔ بی جے پی ممبران اسمبلی نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 11:57:52
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے سربراہ اور پنجاب کے سنگرور سے ایم پی سمرن جیت سنگھ مان نے پیر کو مجاہد آزادی بھگت سنگھ کو "دہشت گرد” قرار دینے والے اپنے ریمارکس کا "دفاع” کیا اور کہا کہ "سکھوں کے لیے الگ ملک” ہونا چاہیے۔ .’ گزشتہ ماہ ہوئے ضمنی انتخابات میں سنگرور سیٹ سے جیتنے کے بعد مان نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے چیمبر میں آئین کے نام پر حلف لیا اور ملک کے وقار کے لیے عہد کرنے کا عہد کیا۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 11:51:31
سری لنکا میں سابق صدر گوٹابایا راجا پکشے کے ملک چھوڑنے کے بعد جاری معاشی بحران کے درمیان آج پارلیمنٹ کے اراکین نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ دیں گے۔ اس وقت وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے ملک کے عبوری صدر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں صدارتی امیدوار کے طور پر سب سے آگے دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم وہ مظاہرین کے غصے کا بھی شکار ہوئے ہیں، جن کا مطالبہ ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 11:46:22
سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے نائب سربراہ ہانی بن علی العمیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’حج وعمرہ پرکام کرنے والے تمام ادارے اس ہدف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں‘۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 11:36:19
مہاراشٹرمیں شیو سینا میںجاری سیاسی بحران اور مسلسل بغاوت پر سپریم کورٹ میں بدھ کو سماعت سے قبل ہی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے گروپ نے مزید توڑ پھوڑ مچائی ہے۔ اس مرتبہ ان کے خیمے میں شیو سینا کے اراکین پارلیمان بھی آگئے ہیں۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 11:09:32
سی بی آئی نے میڈیکل کالج (ایم بی بی ایس )میں داخلے کے لئے درکار NEET امتحان میں گڑبڑی کرنے والے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ ریکیٹ ملک کے ٹاپ میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے ضروری نیٹ امتحانات میں کامیابی کے لئے طلبہ سے 20 / 20 لاکھ روپئے وصول کئے تھے اور اصلی طلبہ کے بجائے جعلی کو امتحان گاہ میں بھیج کر پرچے لکھوارہے تھے۔ اس ضمن میں سی بی آئی نے ماسٹر
View more
Wed, 20 Jul 2022 11:04:32
اتر پردیش کی یوگی حکومت کے ذریعہ’مدرسہ ماڈرنائزیشن‘ کے نام پر لگاتار نئے نئے فیصلے لیے جا رہے ہیں جن میں کچھ فیصلے ایسے ہیں جو مدارس کے اصل مقاصد کو ہی فوت کرنے والے ہیں۔ تازہ ترین فیصلہ مدارس میں دی جا رہی تعلیم میں دینی تعلیم کا حصہ محض 20 فیصد کرنے کا ہے جس سے کئی لوگ فکرمند ہیں۔ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ مدارس میں صرف ان اساتذہ کو ہی تقرری مل
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy