Tue, 19 Jul 2022 23:48:34
نائب صدر عہدہ کے لیے این ڈی اے نے جہاں جگدیپ دھنکھڑ کو امیدوار بنایا ہے، وہیں اپوزیشن نے مشترکہ طور پر مارگریٹ الوا کو کھڑا کیا ہے۔ مارگریٹ الوا نے اپوزیشن کی طرف سے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کئی اہم باتیں لوگوں کے سامنے رکھی ہیں۔ نیچے پیش ہے انگریزی زبان میں جاری مارگریٹ الوا کے بیان کا اردو ترجمہ۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:45:48
مودی حکومت نے مانسون اجلاس کے دوسرے دن یعنی آج پارلیمنٹ میں گزشتہ تین سال میں ہندوستانی شہریت چھوڑنے والوں کی تعداد پیش کی گئی ہے۔ لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے یہ ڈاٹا پیش کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں تقریباً 4 لاکھ لوگوں نے ہندوستانی شہریت چھوڑ دی ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:43:04
حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ (نیشنل ایلی جیبلٹی کم انٹرینس ٹیسٹ) کے حوالہ سے بڑا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ کیرالہ کے کولم میں قائم کئے گئے ایک امتحانی مرکز پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہاں پہنچنے والی لڑکیوں کو زیر جامہ (برا) اتارنے پر مجبور کیا گیا۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:41:03
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دودھ، دہی، مکھن، چاول، روٹی دال جیسی ضروری اشیاء پر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کرنے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے لوگوں کا دم نکل رہا ہے لیکن اس کی (حکومت) وصولی جاری ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:39:01
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تینوں خدمات میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی کے لئے امیدواروں کی ذات کے بارے میں اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوالات پر وضاحت کی ہے کہ یہ کوئی نیا انتظام نہیں ہے کیونکہ یہ نظام پہلے سے ہی موجود ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:34:25
کسان لیڈر یوگیندر یادو نے اشارہ دیا ہے کہ نومبر کے بعد ایم ایس پی (منیمم سپورٹ پرائس) پر بڑے پیمانے پر تحریک چلانے کی تیاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنیوکت کسان مورچہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہتا ہے لیکن عوامی مفاد کی بات ہوتی ہے تو یہ کوئی نہ کوئی فیصلہ ضرور کرتا ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:32:00
اہم اپوزیشن کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے راجیہ سبھا میں دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی، کچھ ضروری اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف زبردست ہنگامہ کیا۔ جس کے باعث ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ ادھر ایوان زیریں لوک سبھا میں بھی یہی صورت حال نظر آئی اور وہاں بھی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر د
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:28:57
یو جی سی نے طلبا کو آگاہ کیا ہے کہ ڈیجیٹل یونیورسٹی آف اسکل ریسرجنس، وردھا (مہاراشٹر) میں داخلہ نہ لیں، کیونکہ اس یونیورسٹی کو کسی طرح کی منظوری حاصل نہیں ہے۔ یو جی سی نے اس ادارے کو غیر منظور شدہ بتایا ہے اور کہا ہے کہ یہ یو جی سی ایکٹ 1956 کی خلاف ورزی ہے۔
View more
Tue, 19 Jul 2022 23:26:25
بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف متنازعہ تبصرہ کے معاملے میں سپریم کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔ اہانت رسولؐ کے سبب تنازعات میں پھنسی نوپور شرما کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ عدالت نے فی الحال ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے اور اب عدالت اس معاملے میں آئندہ سماعت 10 اگست کو کرے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy