Wed, 20 Jul 2022 23:16:04
مہاراشٹر سیاسی بحران پر اب سپریم کورٹ میں آئندہ یکم اگست کو سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ نے مہاراشٹر سیاسی بحران پر شیوسینا چیف ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے گروپ کے ذریعہ داخل عرضیوں پر ایک حلف نامہ داخل کرنے کے لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والے خیمہ کو وقت دیا۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 23:13:40
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے تیسرے دن بھی مہنگائی اور جی ایس ٹی کے مسئلہ پر حزب اختلاف کی جانب سے کی جا رہی ہنگامہ آرائی کے دوران کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ آیا مہنگائی پر بحث کرانا غیر پارلیمانی ہے؟ پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر خانگی اخراجات میں ضافہ کرنے اور بحث سے کترانے کا الزام عائد کیا۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 23:10:28
سپریم کورٹ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو اتر پردیش میں ان کے خلاف درج سبھی چھ ایف آئی آر میں عبوری ضمانت دے دی ہے۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 23:07:36
دہلی ہائی کورٹ نے ہوٹل اور ریستوراں انڈسٹری کو بڑی راحت فراہم کرتے ہوئے سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) کی ان رہنما ہدایات پر روک لگا دی، جن میں صارفین سے سروس چارج وصول نہیں کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر مزید غور کرنے کی ضرورت ہے اور سی سی پی اے کے حکم کو سماعت کی اگلی تاریخ تک لاگو نہیں سمجھا جائے گا۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 23:05:40
منگلورو - گوا نیشنل ہائی وے 66 کی فور لین توسیع کا کام ایک طرف مختلف پیچیدگیوں اور مسائل سے گھرا ہوا ہے اور کچوے کی رفتار سے جاری ہے تو دوسری طرف مرکزی وزیر نتین گڈکری نے اس منصوبے کی تکمیل امسال دسمبر میں ہونے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 22:55:27
پانے منگلور ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار سڑک سے پھسل کر سیدھے کھائی میں گر گئی مگر خوش قسمتی سے ڈرائیور کسی بھی قسم کی جسمانی چوٹ سے محفوظ رہا۔
View more
Wed, 20 Jul 2022 18:10:38
مریض کو ہوناور اسپتال سے کنداپور اسپتال شفٹ کرنے کے دوران تیز رفتار ایمبولنس بے قابو ہوکر شیرور ٹول ناکہ پر کھمبے سے ٹکراکر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایمبولنس پر موجود مریض سمیت چار لوگ ہلاک ہوگئے، جبکہ ایمبولنس ڈرائیور سمیت تین لوگ حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ بدھ شام چار بج کر 7 منٹ پر پیش آیا۔
View more