Mon, 18 Jul 2022 21:20:07
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بارش کا موسم شروع ہونے کے باوجود باہر گرمی ہے، لیکن انہیں ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ اندر کی گرمی کم ہوگی یا نہیں۔ پی ایم مودی نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "یہ سیشن موسم سے متعلق ہے، اب دہلی میں بھی بارش نے دستک دینا شروع کر دی ہے، پھر بھی باہر گرمی کم نہیں ہو رہی ہے اور نہ مجھے اندر کا پتہ ہے۔ گرمی کم ہوگی یا نہیں؟"
View more
Mon, 18 Jul 2022 21:17:04
مودی حکومت کی ’اگنی پتھ‘ اسکیم ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ اگنی پتھ اسکیم میں بھرتی کے لیے فارم بھرنے والے اگنی ویروں سے اب ان کی ذات اور مذہب کے سرٹیفکیٹ مانگے جا رہے ہیں۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 21:13:18
سپریم کورٹ گیان واپی احاطہ میں مبینہ طور پر ملے شیولنگ کی پوجا، زیارت کرنے، گراؤنڈ پینٹریٹنگ رڈار (جی پی آر) سروے اور کاربن ڈیٹنگ کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سماعت کے لیے متفق ہو گیا ہے۔ ذیلی عدالت کے حکم پر پہلے کرائے گئے سروے کے دوران گیان واپی مسجد کے وضو خانہ علاقہ میں شیولنگ ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 21:10:29
سری لنکا میں صدارتی انتخاب 20 جولائی (بدھ) کو ہونا ہے۔ اس سے پہلے اراکین پارلیمنٹ نے رانل وکرماسنگھے کو ووٹ دینے کے خلاف دھمکی بھرے پیغامات ملنے کی شکایت کی ہے۔ ’ڈیلی مرر‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انھیں دھمکی ملی ہے کہ اگر ان کا ووٹ کارگزار صدر وکرماسنگھے کو ملا تو انھیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 17:24:09
محکمہ تعلیمات سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق جنوبی کینرا میں امسال نئے پی یو کالج شروع کرنے کے لئے 14 اسکولوں نے درخواست دے رکھی ہے جن مسلم انتظامیہ والے 13 اسکول شامل ہیں ۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 17:21:59
سمندر سے نکلے کچرے کے ڈھیر میں سونے اور چاندی کے زیورات تلاش کرنے کے لئے بڑی تعداد میں مقامی لوگ ملپے ساحل پر چکر لگانے لگے ہیں ۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 12:54:24
امریکہ کے نارتھ لاس ویگاس ہوائی اڈے پر جنرل ایوی ایشن کے دو طیاروں کے آپس میں ٹکراجانے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ سی بی ایس نیوز چینل نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک پائپر پی اے ۔ 46 اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کے قریب لینڈنگ کے دوران سیسنا 172 سے ٹکرا گیا۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 12:48:23
مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے کھل گھاٹ میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ تقریباً 40 مسافروں سے بھری ایک بس نرمدا ندی میں گر گئی ہے۔
View more
Mon, 18 Jul 2022 12:41:50
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں یکم سے 17 جولائی کے درمیان مسلسل بارش کی وجہ سے کم از کم 35 افراد اور 414 پالتو جانور ہلاک ہو گئے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy