Fri, 19 Aug 2022 23:25:33
شراب گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو کلیدی ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ کئی گھنٹوں تک ان کے گھر پر سی بی آئی کی چھان بین جاری رہی اور ایک سرکاری افسر کی رہائش پر بھی سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی۔ وہاں سے سی بی آئی کو ایکسائز ڈیوٹی سے جڑے کچھ خفیہ دستاویزات ہاتھ لگے ہیں۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ دستاویزات کسی بھی سرکاری افسر کے گھر پر نہیں ہونے چاہیے تھے۔
View more
Fri, 19 Aug 2022 23:22:14
اتر پردیش کے شراوَستی ضلع میں ایک طالب علم کی بے رحمی سے پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ فیس نہ ملنے پر اسکول ٹیچر نے بچے کو اتنی بے رحمی سے پیٹا کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔ اس معاملے میں یوپی پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔
View more
Fri, 19 Aug 2022 23:19:52
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعہ کے روز دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی رہائش سمیت دہلی اور 6 دیگر ریاستوں میں 21 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ رپورٹ کے مطابق یہ چھاپہ ماری دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلہ میں کی جا رہی ہے۔
View more
Fri, 19 Aug 2022 23:14:24
2002 کے بلقیس بانو معاملہ میں اجتماعی عصمت دری اور قتلِ عام کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 افراد کی رہائی پر ہنگامہ لگاتار جاری ہے۔ دریں اثنا، سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم اور کچھ دیگر افراد نے سزا معافی کے حوالہ سے تشکیل دی گئی کمیٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس میں گجرات کے دو بی جے پی کے ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔
View more
Fri, 19 Aug 2022 23:05:59
یوپی پولیس پر ایک بار پھر سے انگلی اٹھ رہی ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق معاملے درج کرنے میں پولیس کی تاخیر پر سوال اٹھایا ہے۔ ایک مفاد عامہ عرضی پر سماعت کے دوران عدالت نے سختی دکھاتے ہوئے ریاستی حکومت سے تاخیر کے سلسلے میں وضاحت طلب کی ہے۔ غور طلب ہے کہ تین نابالغ پوتے پوتیوں کی دادی نے ایک مفاد عامہ عرضی داخل کی تھی، جس پر چیف جسٹس راجیش بندل اور جسٹس جے منیر نے سما
View more
Fri, 19 Aug 2022 22:56:33
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ملک میں 75 سالوں میں جس نے بھی اچھے کام کرنے کی کوشش کی اسے روکا گیا، اسی وجہ سے ملک پیچھے رہ گیا، لیکن دہلی کے اچھے کاموں کو رکنے نہیں دیا جائے گا۔
View more
Fri, 19 Aug 2022 22:53:52
ریاستی اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی ہر سیاسی پارٹی کے اندر ہلچل شروع ہونا فطری بات ہے ۔ لیکن بھٹکل اسمبلی حلقہ میں جو سیاسی گپ شپ ہو رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ بی جے پی کے اندر ہی دو تین گروہ الگ الگ اپنا رنگ پکڑنے لگے ہیں اور خود اپنے ہی موجودہ ایم ایل اے کے خلاف ماحول تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
View more
Fri, 19 Aug 2022 22:40:33
آئی آر سی ٹی سے کے ایک نئے ٹنڈر نے ریل مسافروں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایسے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ ریل مسافروں کا ڈاٹا اب فروخت کیا جا سکتا ہے، اور آئی آ رسی ٹی سی اس کے ذریعہ 1000 کروڑ روپے ریونیو حاصل کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہے۔
View more
Fri, 19 Aug 2022 21:09:54
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی ہنر مندی اور کامیاب چال کے ذریعہ بی جے پی کا تختہ پلٹنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، اور آٹھویں بار وزیر اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہو گیے ہیں،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy