Thu, 18 Aug 2022 11:48:00
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر روہنگیا پناہ گزینوں نے قتل کے حالیہ واقعات کے بعد تحفظ کی درخواست کی ہے جس نے ایک بار پھر انہیں عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2022 11:09:39
جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر نے بدھ کے روز کہا کہ امسال 20 سے 25 لاکھ نئے ووٹروں کا اندراج ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر مقامی افراد (جن میں غیر مقامی مزدور، کرایہ دار ، طلبا وغیرہ شامل ہیں )کے ساتھ ساتھ مسلح افواج بھی ووٹر کے بطوراپنا اندراج کر ا سکتے ہیں۔
View more
Thu, 18 Aug 2022 11:06:00
افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ اس دھماکے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا نے محکمہ دفاع کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ کل کے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں نامور مذہبی عالم امیر محمد کبالی بھی شامل ہیں۔
View more
Thu, 18 Aug 2022 11:02:38
ملک کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال نے سیکورٹی میں کوتاہی کے معاملے میں ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں ایکشن لیتے ہوئے حکومت نے سیکورٹی پر تعینات تین کمانڈوز کو برطرف کر دیا ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2022 10:59:50
چامراج پیٹ عیدگاہ میدان کے حوالہ سے جاری تنازعہ کے درمیان بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری سی ٹی روی نے یہ کہہ کر تنازعہ کو مزید ہوا دے دی ہے کہ اگر میدان میں گنیش اتسو کی اجازت نہیں دی گئی، تو وہاں نماز ادا کرنے کی اجازت پر بھی سوال اٹھایا جائے گا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ عیدگاہ میدان محکمہ محصولات کی اراضی ہے، لہذا زمین سے وابستہ فیصلے اسی کو لینے ہوں گے۔
View more
Thu, 18 Aug 2022 10:56:54
صحافی رعنا ایوب نے بدھ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے رقم ضبط کئے جانے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ رعنا ایوب نے اپنی عرضی میں دعویٰ کیا کہ 180 دن مکمل ہونے کے بعد رقم کو ضبط کرنے کی مدت ختم ہو گئی ہے۔ تاہم، پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ، 2002 (پی ایم ایل اے) کے معاملے میں تحقیقاتی ایجنسی کی کارروائی جاری ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2022 10:53:07
بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین کو اس وقت جھٹکا لگا جب دہلی ہائی کورٹ نے ان کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے عصمت دری سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کے ساتھ پولیس کو ہدایت کی کہ معاملہ کی جانچ تین مہینے میں مکمل کی جائے۔
View more
Thu, 18 Aug 2022 10:50:20
بلقیس بانو معاملہ میں گجرات حکومت کی طرف سے 11 قصورواروں کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر بلقیس بانو نے کہا کہ جب میں نے سنا کہ 15 اگست 2022 کو ان 11 مجرموں کے رہا کیا جا رہا ہے، جنہوں نے میری پوری زندگی تباہ کر دی تو 20 پرانا صدمہ مجھ پر پھر قہر بن کر ٹوٹا۔ میری آنکھوں کے سامنے میرے پورے خاندان کو ختم کیا۔ میری 3 سالہ بیٹی مجھ سے چھین لی، وہ سب رہا کر دئے گئے۔ اب وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔ ی
View more
Thu, 18 Aug 2022 00:56:45
بھٹکل میں خُلع کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے تعلق سے مناسب اقدامات کرنے بھٹکل مسلم خلیج کونسل یا رابطہ سوسائٹی کی طرف سے رابطہ کے قاضیا محمد حسن ہال میں عمائدین قوم کی ایک اہم نشست منعقد کی گئی جس میں ذمہ داران نے خُلع کو لے کر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنا ضروری قرار دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy