Wed, 17 Aug 2022 23:40:46
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بلقیس بانو معاملہ میں اجتماعی عصمت دری اور قتل عام کے قصورواروں کی رہائی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوت نسواں کی باتیں جھوٹی باتیں کرنے والے ملک کی خواتین کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ نیز وزیر اعظم کے قول اور فعل کے فرق کو پورا ملک دیکھ رہا ہے۔
View more
Wed, 17 Aug 2022 23:35:10
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر و ایم ایل اے محمد اعظم خان کے خلاف رام پور پولیس نے گواہ کو دھمکانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ رامپور میں آج اعظم خان کے کیس میں گواہی ہونی تھی۔
View more
Wed, 17 Aug 2022 23:24:06
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں ’میک انڈیا نمبر ون‘ مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سی ایم کیجریوال نے کہا، "آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب تک ہم ہندوستان کو نمبر ایک ملک نہیں بنا لیتے۔ میں پورے ملک میں جاؤں گا، لوگوں کو جوڑوں گا، ہم 130 کروڑ لوگوں کا اتحاد بنائیں گے اور اگر 130 کروڑ لوگ شامل ہو جائیں گے تو ہندوستان کو نمبر ون بننے
View more
Wed, 17 Aug 2022 23:20:22
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پارلیمانی بورڈ اور مرکزی انتخابی کمیٹی سے پارٹی کے طاقت ور لیڈر شمار ہونے والے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔
View more
Wed, 17 Aug 2022 23:17:02
لکھنؤ کے چنہٹ علاقے میں نامعلوم بدمعاشوں نے ایک گودام سے مشہور چاکلیٹ برانڈ کے تقریباً 150 کارٹن چوری کر لیے۔ جن کی قیمت 17 لاکھ روپے ہے۔ معلومات کے مطابق یہ گودام تاجر راجندر سنگھ سدھو کا ہے جو شہر میں ایک ملٹی نیشنل چاکلیٹ برانڈ کے ڈسٹری بیوٹر ہیں۔
View more
Wed, 17 Aug 2022 23:12:30
عام آدمی پارٹی (عآپ) نے مرکزی حکومت پر روہنگیا کو دہلی میں بسانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی روہنگیا کو دہلی میں بسنے نہیں دے گی۔
View more
Wed, 17 Aug 2022 23:09:18
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے بی جے پی کی مرکزی اور گجرات حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت گجرات کا دعویٰ ہے کہ عصمت دری کے سزا یافتہ گیارہ ملزمان کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رہا کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 17 Aug 2022 23:03:41
کرناٹک حکومت نے ریاست میں فرقہ پرستی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے اسکولوں اور کالجوں میں گنیش کی مورتی بٹھانے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ اسکولوں میں گنیش کی مورتی رکھنے اور اس کاتہوار منانے کیلئے کسی بھی طرح کی روکاٹ نہیں ہوگی۔ اس تہوار کو پہلے کی طرح اسکولوں اورکالجوں میں منانے کیلئے چھوٹ دی گئی ہے۔
View more
Wed, 17 Aug 2022 22:00:24
ضلع میں ساورکر بینر کی وجہ سے جو تنازعہ کھڑا ہوا ہے اس کے درمیان اچانک ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشنو وردھن کا تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی جگہ پر ہاکے اکشئے مچندرا نے نئے ایس پی کا چارج لے لیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy