Wed, 04 Dec 2024 22:13:18
ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM)نے گزشتہ 2اکتوبر 2024کو نئی دہلی میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر"خواتین کی حفاظت ایک اجتماعی ذمہ داری "کے عنوان سے ملک گیربیداری مہم کا آغاز کیا۔جس کا اختتامی اجلاس گنگاوتی، کرناٹک میں 2دسمبر 2024کومنعقد ہوا۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 19:13:45
دہلی اسمبلی انتخابات 2025 قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے ووٹوں کو غیر مؤثر بنانے کی سازش کر رہی ہے۔ کیجریوال نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے ہزاروں ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ جلد اس معاملے پر ایک اہم انکشاف کری
View more
Wed, 04 Dec 2024 18:57:27
گذشتہ دنوں کرناٹک حکومت نےہبلی میں توہین رسالت ﷺ کے تعلق سے ہونے والے فسادات میں ملوث ہونے کا الزام جھیل رہے کئی نوجوانوں کے مقدموں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا ، اس فیصلے کو ریاستی حکومت نے ایسے ہی نہیں کیا بلکہ ہبلی کی انجمن کمیٹی کی جانب سے مسلسل کی جانے والی جدوجہد اس میں اہم رہی ہے ۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 17:51:17
دسمبر کے آغاز کے ساتھ دہلی-این سی آر کے باشندوں کو فضائی آلودگی میں کمی سے خاصی راحت محسوس ہو رہی ہے۔ بدھ کے روز مسلسل چوتھے دن راجدھانی کی ہوا کے معیار میں بہتری درج کی گئی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، صبح 7 بجے انڈیا گیٹ علاقے میں ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 169 ریکارڈ کیا گیا، جو درمیانے زمرے میں آتا ہے۔ اس دوران علاقے کا درجہ حرارت 13.05 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 17:31:18
فرانس میں حکومت شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم مشیل بارنیئر کی حکومت کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں اور پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اگر یہ تحریک کامیاب ہو گئی تو بارنیئر کی کابینہ فرانس کی جدید تاریخ کی مختصر ترین مدت کی حکومت بن جائے گی۔ اس کے بعد صدر ایمانوئل میکروں کو نئے وزیر اعظم کا تقرر کرنا پڑے گا۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 17:20:48
راجستھان کے جھالاواڑ ضلع کے گنگا دھار تھانہ کے تحت جیتا کھیڑی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ منگل کے روز پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں شوہر، بیوی اور ان کے دو بچوں کی جان چلی گئی، جن میں ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ناگو سنگھ (27)، اس کی بیوی سنتوش بائی (25)، بیٹا یوراج (6)، اور ایک سالہ لوکیندر کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، نا
View more
Wed, 04 Dec 2024 16:53:32
دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی سردی نے اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا ہے۔ میدانی علاقوں میں ہلکی ٹھنڈ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ پہاڑی خطوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ہماچل اور کشمیر کے متعدد علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ دھند نے بھی زندگی کو متاثر کیا ہے، اور کئی مقامات پر پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 12:57:03
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد کے حق میں ہندوستان نے ووٹ دیا جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 1967 سے قابض فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم سے انخلاء کرے۔ قرارداد میں مغربی ایشیا میں ایک جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کی اپیل کو بھی دہرایا گیا ہے۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 12:53:33
مہاراشٹر میں دیویندر فڈنویس کی قیادت میں نئی حکومت کا قیام 5 دسمبر کو ہونے جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دیویندر فڑنویس وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گے، جبکہ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار نائب وزرائے اعلیٰ کے عہدے سنبھالیں گے۔ یہ تقریب ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد کی جائے گی، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ممبئی پولیس کے 2500 اہلکاروں کے علاوہ ٹاسک فورس، مسلح پولیس فورس اور دیگر ایجنسیاں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy