منگلورو ، 3 / جون (ایس او نیوز) جنوبی کنڑا پولیس نے فرقہ وارانہ زاویے سے ہو رہے قتل اور قاتلانہ حملوں سے درپیش خطرات پر قابو پانے کے لئے کڑی کارروائی کا رخ اپنایا ہے جس کے تحت ہندو جاگرن ویدیکے کے صدر مہیش شیٹی تیمارودی، سنگھ پریوار کے لیڈر بھرت کمڈیلو اور بی جے پی لیڈر ارون کمار پوتھیلا سمیت شرپسندوں کے زمرے میں آنے والے 36 افراد کو ضلع بدر کرنے کے لیے ابتدائی قانونی کارروائی شروع کی ہے ۔
محکمہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مبینہ طور پر عوامی تحفظ اور امن کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پورے ضلع دکشن کنڑا کے مختلف پولیس تھانوں کی حدود سے جن لوگوں کو ضلع بدر کرنے اور ایک متعینہ مدت ضلع دکشن کنڑا میں ان کا داخلہ ممنوع قرار دینے کے لئے باضابطہ تجاویز پیش کی گئی ہیں اس کی تفصیل یوں ہے :
بنٹوال ٹاؤن پولیس اسٹیشن : حسینار (46 سال)، محمد صفان (26 سال)، راجو عرف راجیش (35 سال) اور بھووی عرف بھویت شیٹی (35) ۔
بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن : پون کمار (33 سال)، چرن عرف چرن راج (28 سال)، عبداللطیف (40 سال)، محمد اشرف (44 سال)، موئیدین افغان عرف ادو (24 سال)، اور بھرت راج بی عرف بھرت کومیلو (38 سال) ۔
وٹل پولیس اسٹیشن : گنیش عرف گنیش پجاری (35 سال)، عبدالقادر عرف سوکت (34 سال)، اور چندرہاس (23 سال) ۔
بیلتنگڈی پولیس اسٹیشن: منوج کمار (37 سال) اور مہیش شیٹی تیمارودی (53 سال) ۔
پتورٹاؤن پولیس اسٹیشن : حکیم کورناڈکا عرف عبدالحکیم (38 سال)، اجیت رائے (39 سال)، ارون کمار پوتھیلا (54 سال)، منیش ایس (34 سال)، عبدالرحمن (38 سال)، اور کے عزیز (48 سال) ۔
پتور دیہی پولیس اسٹیشن: کشور (34 سال)، راکیش کے (30 سال)، اور نشانت کمار (22 سال) ۔
کڈبہ پولیس اسٹیشن: محمد نواز (32 سال) ۔
اپننگڈی پولیس اسٹیشن: سنتوش کمار رائے عرف سنتو اڈیکل (35 سال)، جئےرام (25 سال)، شمس الدین (36 سال)، سندیپ (24 سال)، محمد شاکر (35 سال)، اور عبدالعزیز عرف کارایا عزیز (36 سال) ۔
سولیا پولیس اسٹیشن: لاتیش گنڈی (32 سال) اور منوہر عرف مانو (40 سال) ۔
بیلارے پولیس اسٹیشن : پرساد (35 سال) اور شمیر کے (38 سال)۔
پولیس نے کہا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے اور ممکنہ غیر سماجی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر ان افراد کو ضع بدر کرنے پر غور کیا جا گیا ہے ۔ ان لوگوں کو ضلع سے باہر بھیجنے کا قانونی طریقہ کار شہر بدر کرنے کے قانون کی متعلقہ دفعات کے مطابق آگے بڑھے گا ۔
یہ اقدام ضلع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوامی امن کو یقینی بنانے اور جنوبی کنڑا کے حساس علاقوں میں عادی مجرموں کو روکنے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے ۔