Fri, 23 Sep 2022 23:33:59
مہاراشٹر میں شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے گروپ کے درمیان ممبئی واقع شیواجی پارک میں دسہرا ریلی کو لے کر چل رہی رسہ کشی کا کافی حد تک خاتمہ ہو گیا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے ادھو گروپ کو شیواجی پارک میں 2 اکتوبر سے 6 اکتوبر کے درمیان دسہرا ریلی منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ حالانکہ بتایا جا رہا ہے کہ شندے گروپ اس فیصلے کے خلاف اب سپریم کورٹ جائے گا۔
View more
Fri, 23 Sep 2022 21:29:36
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ چودھری انل کمار نے آج ایک بیان میں کہا کہ بدعنوانی سے پاک حکومت کی آواز اٹھانے والے اروند کیجریوال کی دہلی حکومت کے 8 سالوں کی حکومت میں لگاتار ایک کے بعد ایک بدعنوانی معاملوں کو دہلی کانگریس دہلی کے باشندوں کے سامنے ظاہر کر رہی ہے۔
View more
Fri, 23 Sep 2022 20:54:37
دہلی-این سی آر اور یوپی میں بارشوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور متعدد مقامات پر تباہی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ یوپی کے کئی اضلاع میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے بدھ کی رات سے جمعرات کی دوپہر تک الگ الگ حادثات میں 16 افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ سب سے زیادہ 10 اموات اٹاوہ میں واقع ہوئی ہیں۔
View more
Fri, 23 Sep 2022 20:49:06
کانگریس نے کہا ہے کہ روپیہ ریکارڈ سطح پر گرنے پر حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت تین سال تک مسلسل منافع کمانے والی کمپنیاں روپے کو ڈالر میں تبدیل کر سکتی ہیں۔
View more
Fri, 23 Sep 2022 20:46:07
مہاراشٹر کے اقلیتی ترقی کے محکمہ نے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز (ٹی آئی ایس ایس) کو ریاست کے ان 56 شہروں میں، جہاں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں، مسلم طبقہ کی سماجی، معاشی اور تعلیمی ترقی پر ایک مطالعہ کرنے کا کام سونپا ہے۔
View more
Fri, 23 Sep 2022 20:40:35
اتر پردیش اسمبلی میں سماجوادی پارٹی کے اراکین کو الٰہ آباد یونیورسٹی میں زبردست فیس اضافہ کو لے کر طلبا کی تحریک کا ایشو اٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس سے ناراض سماجوادی پارٹی نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور ایوان سے واکٹ آؤٹ کیا۔
View more
Fri, 23 Sep 2022 20:37:59
قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ کئی روز سے ہو رہی بارش جمعہ کے روز بھی جاری رہی۔ جس کے سبب کئی علاقوں میں پانی بھر گیا اور معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ ایک طرف جہاں پانی بھرنے کے سبب لوگ پریشان حال ہیں وہیں سڑکوں پر بھی ٹریفک جام کے درمیان گاڑیوں کی رفتار ماند پڑ گئی۔
View more
Fri, 23 Sep 2022 20:34:17
تریپورہ میں برسراقتدار بی جے پی کے رکن اسمبلی اور بزرگ قبائلی لیڈر بربا موہن نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب وہ قبائلی پارٹی ٹی آئی پی آر اے (ٹپرا سودیشی پرگتی شیل ریجنل الائنس) میں شامل ہو سکتے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق 67 سالہ رکن اسمبلی نے ٹی آئی پی آر اے پارٹی چیف پردیوت بکرم مانکیہ دیب برمن کے ساتھ اپنا استعفیٰ تریپورہ اسمبلی اسپیکر رتن چکرورتی کو سون
View more
Fri, 23 Sep 2022 20:31:20
انڈین نیشنل کانگریس کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہماچل پردیش کے کسان اور نوجوان دونوں ہی پریشان ہیں اور نقصان برداشت کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy