Wed, 12 Feb 2025 20:20:56
بھٹکل ٹاون میونسپل کاونسل کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ٹی ایم سی کے حدود میں سنڈے مارکیٹ اور سڑک کنارے دکانوں کے علاوہ سلطان اسٹریٹ میں موجود مٹن مارکیٹ کے اسٹالس کا کرایہ وصول کرنے کے لئے ایک سال کا ٹھیکہ عام نیلامی کے ذریعے دیا جائے گا ۔
View more
Wed, 12 Feb 2025 20:15:46
آج کاپ کی یرملا تینکا جامعہ مسجد کے قریب ایک پرائیویٹ بس کے ڈرائیور کو مرگی کا دورہ پڑا جس کے بعد بس بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرائی اور اس کے نتیجے میں دس سے زائد مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔
View more
Wed, 12 Feb 2025 20:00:04
ادیاور میں نقاب پوشوں نے موجود کینرا بینک کی اے ٹی ایم مشین کو گزشتہ رات کے دو بجے توڑ کرلوٹنے کی کوشش کی مگر اے ٹی ایم کا اندرونی سائرن بج اٹھنے سے ان کا منصوبہ ناکام ہو گیا اور وہ موقع پر سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔
View more
Wed, 12 Feb 2025 17:15:59
کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کا جو کام پچھلے کچھ عرصے سے مقامی ماہی گیروں کے احتجاج کی وجہ سے رکا ہوا تھا اسے دوبارہ شروع کرنے کی پوری تیاری کر لی گئی ہے اور اس پس منظر میں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم نارائین نے اس مجوزہ بندرگاہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ عدالت سے اسٹے حاصل کیے بغیر اگر کوئی اس کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
View more
Wed, 12 Feb 2025 17:09:35
اتر کنڑا میں بندرگاہوں کی تعمیر و توسیع کا جو معاملہ پچھلے کچھ دنوں سے سرد پڑا ہوا تھا اب وہ دوبارہ گرم ہو گیا ہے ۔
View more
Tue, 11 Feb 2025 13:39:29
تعلقہ کے بڈاکابیل میں واقع جوٹ کے تھیلوں کے گودام میں آدھی رات کو حادثاتی طور پر لگنے والی آگ کے مالک محمد عرف موناک کو بھاری نقصان ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 10 Feb 2025 23:51:04
انڈین نوائط فورم (INF) کے سالانہ اجلاس میں تین سالہ میعاد (2025-2028) کے لئے نئے عہدیداران کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا، جس میں بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کے سرگرم رکن آفتاب حسین کولا کو صدر اور بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کے متحرک رکن عادل ناگرمٹ کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔
View more
Mon, 10 Feb 2025 19:44:52
شہر کے سرسی روڈ پر مہالے مل کے عقب میں ریاستی سطح کا مویشیوں کو ڈرانے کا مقابلہ منعقد کیا گیا جو تماش بینوں کے لئے انتہائی دلکشی اور دلچسپی کا سبب بن گیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy