Thu, 24 Nov 2022 11:26:49
سی اے اے کے نفاذ کے حوالہ سے ملک بھر میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پھر اس معاملہ پر اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو کہا کہ این آر سی نافذ کرنے کی آڑ میں حراستی مرکز میں بھیجے جانے سے بچنے کے لئے یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا نام ووٹر لسٹ میں موجود رہے۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 11:22:47
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا ’مہاراشٹر مرحلہ‘ طے کرنے کے بعد بدھ کے روز مدھیہ پردیش میں داخل ہو گئی۔ مہاراشٹر کانگریس صدر نانا پٹولے نے صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے برہانپور ضلع سے مدھیہ پردیش کانگریس چیف کمل ناتھ کو یاترا کا پرچم سونپا، جس کے بعد تقریباً ساڑھے چھ بجے پدیاترا شروع ہوئی۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 11:19:04
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ ارون گویل کی الیکشن کمشنر کی شکل میں حال ہی میں ہوئی تقرری سے متعلق فائلوں کو دیکھنا چاہتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ وہ یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ کس طریقہ کار سے ان کی تقرری کی گئی اور اسے (فائلیں) پیش کرنے میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 11:11:45
پرجا فاؤنڈیشن نے دہلی کے پبلک ایجوکیشن سسٹم سے متعلق ایک ایسی رپورٹ جاری کی ہے جو تشویشناک ہی نہیں، فکر انگیز بھی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نویں جماعت میں فیل ہونے والے طلبا میں سے تقریباً 83 فیصد اور گیارہویں جماعت میں فیل ہونے والے طلبا میں سے تقریباً 84 فیصد متعلقہ اسکول چھوڑ چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سلسلے میں کوئی معلومات بھی نہیں ہے کہ یہ طلبا اپنی تعلیم کسی جگہ جاری رکھے ہوئے
View more
Thu, 24 Nov 2022 11:06:16
مہاراشٹر کے سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے بدھ کے روز بہار کی راجدھانی پٹنہ پہنچے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی رہائش پر پہنچ کر ملاقات کی۔ انھوں نے اس ملاقات کے تعلق سے کہا کہ ’’پہلے بھی ان لیڈروں سے بات ہوتی تھی، اس لیے سوچا کہ اب ملاقات ہونی چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم لوگوں کے درمیان کبھی تلخی نہیں رہی ہے، اور یقین ہے کہ یہ دوستی قائم رہے گی۔‘‘
View more
Thu, 24 Nov 2022 11:02:39
ایک دن پہلے کی ہی بات ہے جب سعودی عرب نے ارجنٹائنا کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا عالمی کپ 2022 ٹورنامنٹ کا بڑا الٹ پھیر کیا تھا، اور آج یہی کارنامہ جاپان نے جرمنی کو شکست دے کر انجام دیا ہے۔ گروپ ’ای‘ کے مقابلے میں جاپان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کو 1-2 سے پٹخنی دے دی۔ جاپان کے لیے ٹکوما اسانو اور رتسو دون نے گول داغے، جبکہ جرمنی کے لیے واحد گول الکے گوینڈوگن نے کیا۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 10:59:12
کانگریس پارٹی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا آج 78 واں دن ہے۔ یہ یاترا بدھ کے روز مدھیہ پردیش میں داخل ہوئی تھی۔ مدھیہ پردیش میں پدایاترا کا آج دوسرا دن ہے۔ راہل گاندھی اور دیگر 'بھارت یاتریوں' نے آج مدھیہ پردیش کے بورگاؤں سے پد یاترا کا آغاز کیا۔ یہ اگلے 10 دنوں میں ریاست کے 7 اضلاع سے ہوکر گزرے گی۔ یاترا کو لے کر لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ پدیاترا میں ہزاروں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 18:47:09
کرناٹک اسمبلی کیلئے سال 2023میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر ریاستی الیکشن حکام نے گزشتہ 9نومبر 2022سے ریاست بھر میں ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کرکے ریاست کے تمام حلقوں کی ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کیا ہے۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 18:43:39
امیزون انڈیا میں 10 ہزار ملازمین کی چھنٹنی کیے جانے کے فیصلہ، اور 2023 میں بھی چھنٹنی کا عمل جاری رکھے جانے سے متعلق خبر پھیلنے کے بعد مرکزی حکومت سرگرم ہوتی دکھائی پڑ رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy