ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ - سرسی نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

کمٹہ - سرسی نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

Thu, 15 Jan 2026 17:36:28    S O News

سرسی،  15 / جنوری (ایس او  نیوز) کمٹہ - سرسی نیشنل ہائی وے پر ہاروگار گرام میں بائک بے قابو ہو کر پلٹ گئی جس کی وجہ سے موقع پر ہی بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔ جبکہ پچھلی سیٹ پر سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثے میں فوت ہونے والے نوجوان کا نام سنکیت نیل کنٹھ دیسائی (25 سال) اور زخمی نوجوان کا نام ناگراج ہرشچندرا پاٹل (26 سال) ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ سرسی سے کمٹہ کی طرف آتے ہوئے بائک بہت زیادہ تیز رفتاری اور لاپروائی سے چلائی جا رہی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تھا ۔ بائک سے گرنے کے نتیجے میں سنکیت کے سر پر گہری چوٹ آئی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ پچھلی سیٹ پر سوار زخمی ناگراج کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ 
    
اس ضمن میں سرسی ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔


Share: