ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بھٹکل میڈیا کپ کا کامیاب انعقاد، فائنل میں بھٹکل پینتھرس نے انکولہ کو دی شکست اور جیتا ٹائٹل

بھٹکل میڈیا کپ کا کامیاب انعقاد، فائنل میں بھٹکل پینتھرس نے انکولہ کو دی شکست اور جیتا ٹائٹل

Mon, 28 Apr 2025 19:54:10    S O News
بھٹکل میڈیا کپ کا کامیاب انعقاد، فائنل میں بھٹکل پینتھرس نے انکولہ کو دی  شکست  اور جیتا  ٹائٹل

بھٹکل، 28/اپریل (ایس او نیوز )بھٹکل میڈیا کپ،  انٹر ڈسٹرکٹ  کرکٹ ٹورنامنٹ جو بھٹکل تعلقہ صحافی  ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا، اتوار کے روز تعلقہ اسٹڈیم المعروف وائی ایم ایس اے گراونڈ ،  نوائط کالونی  میں  کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں بھٹکل پینتھرس نے انکولہ کی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے  چمپیئن  شپ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز سنیچر کے روز جالی پٹن پنچایت کی صدر محترمہ افشا قاضیا نے کیا۔ افتتاحی خطاب میں افشا قاضیانے کھلاڑیوں میں کھیل کی روح اور جوش و جذبے کی اہمیت پر زور دیا، اور کہاکہ کھیل میں جیت سے زیادہ، حصہ لینا اور مقابلہ کرنا اہم ہے۔ایونٹ کا باقاعدہ آغاز اُترکنڑا  ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن  کے صدر جی سبریا بھٹ بکل نے کیا اور اتنے اچھے پیمانے پر کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

afsha-qazia-inaugurates-bhatkal-media-cup-2025.jpg

 بھٹکل تعلقہ صحافی  ایسوسی ایشن کے صدر راگھووندرا ہیبار نے کی۔ اس موقع پر جالی پٹن پنچایت کے اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین  ایشور موگیر جرنلسٹ اگھوویندرا بھٹ، رادھا کرشنا بھٹ وغیرہ موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بھٹکل اسٹرائیکرز اور سرسی کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں سرسی نے جیت حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں اُتر کنڑا اور اُڈپی اضلاع سے چھ ٹیموں نے  حصہ لیا، جن میں کاروار، انکولہ، سرسی، بھٹکل، اور اُڈپی شامل تھیں۔

اتوار کی شام کھیلے گئے فائنل میچ میں بھٹکل  پینتھرس  ٹیم نے انکولہ ٹیم کو 28 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھٹکل نے مقررہ 6 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے۔ بھٹکل کی جانب سے راگھو نائک نے 15 گیندوں پر 37 رنز بناکر "مین آف دی میچ" کا خطاب حاصل کیا۔

raghu-naik-man-of-the-match.jpg

ہدف کے تعاقب میں انکولہ ٹیم  اپنے 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 52 رنز ہی بنا سکی۔ انکولہ کے لیے شیوراج گوڑا نے 8 گیندوں پر 15 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا۔

سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز انکولہ ٹیم کے کارتک گوڑا کو دیا گیا، بہترین بلے باز کاروار ٹیم کے سنکیت، بہترین بولر بھٹکل کے محمد  سہیل، اور بہترین فیلڈر کا انعام راگھو گوڑا نے حاصل کیا۔

چیمپئن بننے والی بھٹکل ٹیم کو 33,333 روپے کا نقد انعام مع ٹرافی  دیا گیا، جبکہ رنر اپ انکولہ ٹیم کو 22,222 روپے کا انعام دیا گیا۔

خیال رہے کہ سیمی فائنل میں بھٹکل پینتھرس نے سرسی کو شکست دی تھی، جبکہ انکولہ نے کاروار کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ بھٹکل اسٹرائیکرز اور اُڈپی کی ٹیمیں لیگ میچز میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھیں۔

اختتامی تقریب میں بھٹکل میونسپلٹی کے انچارج  صدر الطاف کھروری، بھٹکل ٹاؤن پولیس سب انسپکٹر نوین نائک سمیت صحافی حضرات موجود تھے۔

ankola-team-in-bhatkal-media-cup-2025.jpg

Share: