بھٹکل، 15/ دسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل کے سینئر سول کورٹ، فرسٹ کلاس سول کورٹ اور ایڈیشنل سول کورٹ میں لوک عدالت منعقد کی گئی جس کے دوران 2158 معاملے نپٹائے گئے ۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق سینئر سول اینڈ جے ایم ایف سی عدالت میں جج کانتا کورنی اور عدالتی ثالث چندراکانت ڈی نائک کی موجودگی میں 357 معاملے ، چیف سول اینڈ جے ایم ایف سی کورٹ میں عدالتی ثالث جج دیپا ارلگنڈی اور عدالتی ثالث کرسٹین پنٹو کی موجودگی میں 763 معاملے اور ایڈیشنل سول اینڈ جے ایم ایف سی عدالت میں عدالتی ثالث جج دھنونتی عدالتی ثالث ناگرتنا نائک کی موجودگی میں 1038 معاملوں کا فیصلہ کیا گیا ۔
