ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سورتکل ڈکیتی معاملے کے تین ملزمین گرفتار

سورتکل ڈکیتی معاملے کے تین ملزمین گرفتار

Wed, 17 Dec 2025 12:14:48    S O News
سورتکل ڈکیتی معاملے کے تین ملزمین گرفتار

منگلورو ، 17 / دسمبر (ایس او نیوز) سورتکل پولیس نے موکّا میں واقع ایک گھر کے اندر انجام دی گئی ڈکیتی کے سلسلے میں تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے 4.43 لاکھ روپے کا مسروقہ مال بر آمد کیا ہے ۔
    
پولیس کی طرف سے جاری بیان میں گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت شائن ایس پوتران، ایس گریش اور ونود کمار کے طور پر کی گئی ہے ۔ ایک اور ملزم جئیسن عرف لینسن کارکلا مفرور بتایا گیا ہے ۔
    
ڈکیتی کا یہ معاملہ 3 دسمبر کو پیش آیا تھا جب لٹیروں نے علی الصبح ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور جلجا نامی 85 سال کی عمر رسیدہ خاتون سے پانی مانگا ۔ جب اس نے ان کی بات نہیں مانی تو یہ لوگ چھت پرچڑھ گئے اور کھپریل نکال کر اندر کود گئے ۔ پھر جلجا کی گردن پر ایک توال باندھتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر اس نے شور مچایا تو اسے جان سے مار دیا جائے گا ۔ اس کے بعد ڈکیتی انجام دے کر فرار ہوگئے ۔ 


Share: