ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیجریوال نے عدالت میں سی بی آئی کے دعووں کی تردید کی

کیجریوال نے عدالت میں سی بی آئی کے دعووں کی تردید کی

Wed, 26 Jun 2024 19:58:35    S.O. News Service

نئی دہلی ، 26/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) سی بی آئی نے دہلی شراب پالیسی گھوٹالے میں بدھ کے روز وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا۔ دہلی شراب کی پالیسی اور کیجریوال کے کردار کو لے کر عدالت میں کئی دعوے بھی کئے۔ کیجریوال نے سی بی آئی کے ان دعووں کی تردید کی ہے۔

اروند کیجریوال نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا میں سی بی آئی ذرائع سے یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ میں نے بیان دیا ہے کہ میں نے سارا الزام منیش سسودیا پر ڈال دیا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے کہ منیش سسودیا قصوروارہیں۔ میں نے کہا کہ وہ بے قصور ہے اور میں بھی بے قصور ہوں۔ ان کا مقصد صرف میڈیا میں ہمیں بدنام کرنا ہے۔ یہ سب کچھ ریکارڈ کیا جانا چاہئے تاکہ سی بی آئی ذرائع کے ذریعہ میڈیا کو لیک نہ ہو۔

سی بی آئی کے دعووں پر دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے (سی بی آئی) نے صرف نیت کے بارے میں پوچھا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ شراب کی پالیسی ریونیو بڑھانے کے لیے شروع کی گئی تھی۔ شراب کی دکانوں پر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ میں نے سسودیا کو فون کیا اور ہدایات دیں۔ اس کے بعد انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی کا خیال ہے کہ شراب کی دکانوں کی نجکاری کی جائے؟ میں نے کہا کہ یہ میرا خیال نہیں تھا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منیش سسودیا بالکل بے قصور ہیں۔ میں نے انہیں کل کہا تھا کہ یہ بیہودہ الزامات ہیں۔ دیکھتے ہیں اگلے دو تین دنوں میں سی بی آئی کے ذرائع میڈیا میں کیا پلان بناتے ہیں۔

کیجریوال کے وکیل نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ صفحہ اول پر سرخی یہ ہونی چاہیے کہ کیجریوال نے الزام منیش سسودیا پر ڈالا ہے۔ یہ لوگ اس معاملے کو سنسنی خیز بنا رہے ہیں۔ ان کا مقصد صرف سنسنی خیز سرخیاں دینا ہے۔

سی بی آئی کے دعووں پر چیف منسٹر کے وکیل وویک جین نے کہا کہ یہ دراصل سی بی آئی کی بداعتمادی اور عمل کے غلط استعمال کو ظاہر کرتا ہے۔ سی بی آئی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ اس پر سی بی آئی نے کہا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے کیجریوال کی ضمانت پر روک لگانے کے بعد ہی ہم نے گرفتاری کی۔

سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ میں اس عدالت میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ کیجریوال کی گرفتاری اور ریمانڈ ضروری ہے۔ اس پر عدالت نے سی بی آئی سے پوچھا کہ گرفتاری کی بنیاد کے بارے میں آپ نے کہا ہے کہ کیجریوال گواہوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ سی بی آئی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ گواہوں کو متاثر کیا گیا ہے۔

سی بی آئی کے وکیل ڈی پی سنگھ نے کہا کہ میڈیا عدالت میں موجود ہے، وہ بتائیں گے۔ سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ خود کجریوال نے پہلے کہا تھا کہ نئی پالیسی سسودیا کا آئیڈیا ہے۔ اس پر عدالت نے بیان دیکھنے کے بعد تبصرہ کیا کہ کیجریوال کا بیان وہ نہیں ہے جو سرکاری وکیل کہہ رہے ہیں۔ سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ اگر ہم اس بیان کو پڑھیں گے تو وہ مشکل میں پڑ جائیں گے۔عدالت نے سی بی آئی کے دعووں پر اعتراض کیا۔

یہ معاملہ اس وقت زور پکڑ گیا جب دہلی کے وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا پر سی بی آئی کے دعووں کی تردید کی۔ عدالت نے سی بی آئی کے اس دعوے پر کہا کہ کیجریوال نے شراب پالیسی سے متعلق ساری ذمہ داری سسودیا پر ڈال دی ہے۔ اس پر اعتراض کیا۔

عدالت نے کہا کہ ہم نے دہلی کے وزیراعلیٰ کا بیان پڑھا ہے۔ اروند کیجریوال نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ آپ کنوینر نے صرف اتنا کہا تھا کہ شراب کی دکانوں کی نجکاری ان کا خیال نہیں ہے۔


Share: