ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کویت میں آتشزدگی : کیرالہ سے تعلق رکھنے والے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد زندہ جل گئے 

کویت میں آتشزدگی : کیرالہ سے تعلق رکھنے والے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد زندہ جل گئے 

Sat, 20 Jul 2024 18:09:48    S.O. News Service

کویت ، 20 / جولائی  (ایس او نیوز) ایجنسی کے ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق کویت کے ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کا دردناک سانحہ پیش آیا جس میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے دو بچے اور ماں باپ زندہ جل گئے ۔
    
بتایا جاتا ہے کل 19جولائی کی شب میں عباسیہ علاقے میں موجود اپارٹمنٹ میں آگ لگی  تھی ۔ اس میں رہنے والے ماتھیو ملاکل، اس کی بیوی لینی ابراہام اوران کے دو بچے آئزاک اور آئرین بھڑکٹے شعلوں میں جل کر ہلاک ہوگئے ۔ ماتھیو کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ خبر رساں ایجنسی رائٹر میں ملازم تھا جبکہ اس کی بیوی کویت کے عدن ہاسپٹل میں اسٹاف نرس تھی ۔ آئزاک کویت کے بھونس میں چوتھے اور آئرین نوویں گریڈ میں زیر تعلیم تھے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ ایئر کنڈیشنر یونٹ میں خرابی کی وجہ سے آگ بھڑکی تھی ۔ اس حادثے کا المناک پہلو یہ بھی ہے کہ یہ پورا خاندان چھٹیاں منانے کے بعد حادثے کے دن ہی کویت واپس پہنچا تھا ۔ 


Share: